مہر نستعلیق فونٹ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
@ذیشان نصر بھائی سے جب پہلی ملاقات ہوئی تو اس ملاقات میں کچھ اردو فونٹ کے بارے میں بات ہوئی، ذیشان بھائی نے بتایا کہ اُن کے والد محترم جناب نصراللہ مہر صاحب ایک خطاطی فونٹ تیار کر رہے ہیں جو جلد منظر عام پر آئے گا۔ اس کے بعد ایک دن حضرت حکیم شاہ محمد اختر رحمہ اللہ کی لاہور والی خانقاہ میں ذیشان بھائی سے ملاقات ہوئی خوش قسمتی کہ ذیشان نصر بھائی کئے والد محترم جناب نصراللہ مہر صاحب بھی وہیں موجود تھے۔ٍ جو لیپ ٹاپ پر کسی کام میں مصروف تھے بلکہ میرے خیال میں حکیم شاہ محمد اختر رحمہ اللہ کی کسی تصنیف کے پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے پر جب فونٹ پر نظر پڑی تو وہ بڑا دلکش اور خطاطی نما لگ رہا تھا میں نے ذیشان بھائی سے پوچھا کہ آپ کے والد محترم کس فونٹ میں کام کر رہے ہیں تو کہنے لگے یہ مہر نستعلیق فونٹ ہے(تفصیل یہاں دیکھیے، نمونہ جات یہاں دیکھیے) جو والد صاحب نے بنایا ہے ۔ والد صاحب خطاط ہیں اور اسی کو اُنہوں نے فونٹ میں اُتارا ہے بعد میں پتہ لگا کہ ماشاءاللہ جناب نصراللہ مہر صاحب خطاطی میں ایوارڈ یافتہ ہیں۔ خیر ذیشان بھائی نے اس فونٹ کے چند نمونے دکھائے تو یقین کریں ایسا لگ رہا تھا جیسے خطاطی کی گئی ہو۔ میں نے ذیشان بھائی سے کہا یہ فونٹ مجھے بھی عنایت کردیں تو کہنے لگے ابھی مکمل نہیں ہوا تکمیل کے مراحل میں ہے، اس کے بعد جب بھی ذیشان بھائی سے ملاقات ہوتی یا رابطہ ہوتا تو میں فونٹ کے بارے میں زرور پوچھتا جواب تھا کہ انتظار ۔ ایک دن کسی کام سے اپنے بڑے بھائی جان کے ساتھ ذیشان بھائی کے آفس پہنچا تو دیکھا ذیشان بھائی اسی فونٹ پر کام کر رہے ہیں بھائی جان نے دیکھا تو اُن کو فونٹ بہت پسند آیا بلکہ وہ بھی میری طرح اس فونٹ کا انتظار کرنے لگے۔آج ذیشان بھائی کی طرف سے میسج ملا کہ فونٹ ریلیز ہو گیا ہے ڈاؤن لوڈ کرلیں یقین کریں اتنی خوشی ہوئی کہ بتا نہیں سکتا۔ جھٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے آیا تو سوچا لگے ہاتھ الغزالی پر شئیر کردوں۔ سو لنک حاضر خدمت ہے۔
نمونہ جات و تفصیلات

ڈاؤن لوڈ
ڈاؤن لوڈ کریں استعمال کریں پھر اپنی رائے کا ضرور اظہار کریں۔
اللہ پاک مہر نصراللہ صاحب اور ذیشان نصر صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔آمین ثم آمین
دعاؤں کی درخواست
والسلام​
 
Top