بھارت ہی نہیں ساری دنیا کے مسلمان تعلیم میں پیچھے ہیں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
دین کا علم اپنی اصلاح کے لیے اور ذریعہ معاش کے لیے وسائل پیدا کریں
بلکل بجا فرمایا
پر علم جو بھی سیکھو اس کے لیے یہ ہو کہ اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچاؤں ،لوگوں کی اللہ کی رضا کے لیے خدمت کرسکوں
اس لیے نہ ہو کہ میں پیسہ کماؤں،بنگلے بناؤں،کوئی غریب میرے پاس آئے تو بجائے کام کرنے کے حقارت سے دیکھو ،یا علم سیکھنا حصولِ مال کا مقصد ہو کہ بس مال چاہیئے باقی غرض نہیں تو اس عم کا فائدہ
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہمارے اسکولوں کی زبوں حالی دیکھیے
ایک بڑی تعداد تو گوسٹ اسکولوں کی ہے
اور پھر موجودہ اسکولوں میں چھٹائی پر بیٹھے ہوئے معصوم بچے اور ان کی تعلیم کا معیار دیکھیں تو آپ کو رونا آجائے
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ایسے ادارے ضروری ہیں
کراچی،اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد،تلہ گنگ میں کافی مدارس کام کررہے ہیں اور علماء کی کوششوں سے کافی مدارس اس طرف آرہے ہیں اور امید ہے مستقبل قریب میں کافی مدارس اس طریقے پر کام کرینگے
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہمارے علماء اس چیز کی بھر پور تلقین کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم دو ،انہیں معاشرے کا عزت دار آدمی بناؤ اور الحمداللہ اس بابت جو مدارس کام کررہے ہیں وہ کامیاب بھی ہیں
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ پورے عالم اسلام کے علما کو عملی طور یہ کام کرنا چاہئیے۔مدارس میں جدید تعلیم اور اسکول وکالج میں دینی تعلیم کا انتظام کرنا چا ہئے۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پاکستان میں تعلیمی نظام نئے دور کے تقاضوں سے 60 سال پیچھے ہے
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ پورے عالم اسلام کے علما کو عملی طور یہ کام کرنا چاہئیے۔مدارس میں جدید تعلیم اور اسکول وکالج میں دینی تعلیم کا انتظام کرنا چا ہئے۔
جی بلکل
جہاں تک سوال ہے سکول و کالج کا تو الحمداللہ یہاں علماء کی کوششیں جاری ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے اور علماء کی کوششوں سے قرآن پاک کاترجمہ لازمی قرار دے دیا گیا
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پاکستان میں تعلیمی نظام نئے دور کے تقاضوں سے 60 سال پیچھے ہے
جی ہاں تقریبا تمام مسل ممالک اور اور عالم اسلام کے مسلمانوں کا یہی حال ہے رپورٹ بالا میں یہی دکھایا گیا ہے ۔محترم داؤ د زمانہ غضب کی چال چل گیا اور ہم ابھی تلک لازم وملزوم کے چکر میں پڑے ہیں۔سلطنت عثمانیہ کا بھی یہی حال ہوا ۔فرانس،اٹلی، انگلینڈ ، جرمنی جدید ہتھیار کی فکٹری لگار ہے تھے اور یہ لوگ ریلوے لائن میں الجھے تھے ۔
 
Last edited:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مغرب کی یہ سیاست بھی دیکھیے
کہ مسلم ممالک میں جہاں کہیں ان کو کوئی قابل پڑھا لکھا شخص نظر آئے تو اسے اپنی طرف کھینج لیتے ہیں اور بھاری معاوضوں پر اپنا غلام بنا لیتے ہیں
مسلم سائنسدان ہوں ڈاکٹرز ہوں انجینئر ز ہوں یا کسی بھی شعبے سے ہوں ان کو بلا لیتے ہیں
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جی ہاں تقریبا تمام مسل ممالک اور اور عالم اسلام کے مسلمانوں کا یہی حال ہے رپورٹ بالا میں یہی دکھایا گیا ہے ۔محترم داؤ د زمانہ غضب کی چال چل گیا اور ہم ابھی تلک لازم وملزوم کے چکر میں پڑے ہیں۔سلطنت عثمانیہ کا بھی یہی حال ہوا ۔فرانس،اٹلی، انگلینڈ ، جرمنی جدید ہتھیار کی فکٹری لگار ہے تھے اور یہ لوگ ریلوے لائن میں الجھے تھے ۔
میں یہ نہیں کہ رہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ یہ سب ہونا چاہیئے اور میں جو اپنے علماء کا کردار دیکھا میں اس پر بات کررہاہوں
 
Top