اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی - امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد کا گریجویشن نصاب

حیدرآبادی

وفقہ اللہ
رکن
سوشل میڈیا کے وہ مخلص احباب اور اردو جہدکار جو کسی غلط فہمی کے سبب سمجھتے ہیں کہ انڈیا میں اردو کی درس و تدریس بھلا کہاں ٹیکنالوجی اور جدید ذرائع ابلاغ کا احاطہ کرتی ہے؟
ایک نصابی کتاب ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (حیدرآباد) کے گریجویشن (بی۔اے، سال دوم، سمسٹر 4) کی نصابی کتاب بعنوان "انفارمیشن ٹکنالوجی اور اردو"۔
forum-braou-1.jpg

اس نصابی کتاب میں ٹکنالوجی سے متعلق تین اہم اسباق مکرم نیاز کی جانب سے تحریر کیے گئے ہیں۔
ایک سبق میں اردو محفل، اردو مجلس اور الغزالی فورم کا بھی ذکرِ خیر ہے۔
forum-braou-2.jpg

الغزالی فورم کا ذکر ۔۔۔۔۔۔
forum-braou-0.jpg
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شکریہ جناب حیدرآبادی صاحب۔کافی عرصہ بعد آپ کی پوسٹ دیکھی۔جزاک اللہ خیرا۔ اس کتاب میں الغزالی کا تذکرہ ہم سب کے لئے باعث مسرت ہے ہماری دلی خواہش ہے ہمارے ہندوستانی بھائی اور آپ جیسے مخلص خادم اردو بھی ہماری رہنمائی فر مائیں اور ہم بہتر سے بہتر جدوجھد کرکے آگے بڑھیں. مذکورہ کتاب کیا اب بھی دستیاب ہے۔اور
مکتبہ کا رابطہ نمبر کیا ہے؟
@محمدداؤدالرحمن علی
@زنیرہ عقیل
 
Last edited:

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
ماشاء اللہ ۔۔اردو اور آئی ٹی ۔۔سے متعلق تو بات ٹھیک ہے ۔
لیکن بڑی معزرت کے ساتھ ۔۔۔یہ کہے بغیر رہا نہیں جارہا کہ اس میں جو فورمز کا تعارف لکھا گیا ہے ۔ اس میں سے بعض سے بالکل بھی اتفاق نہیں ہوسکا ۔
اور مجھے افسوس ہے کہ ایسی مغالطہ والی انفارمیشن والی کتاب کسی نصاب کا بھی حصہ ہے ۔

اردو محفل۔۔اور ۔۔۔اردو چوپال سے بہت زیادہ واسطہ نہیں رہا ۔کیونکہ وہ مذہبی فورمز نہیں ہیں ۔

البتہ اردو مجلس فورم، اور محدث فورم۔۔مذہب کے نام پر ہی ہیں ۔
اگر کسی فورم کا تعارف وہ ہے جو اس نے اپنے تعارف میں لکھا ہے تو پھر تو دنیا میں برائی نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔
لیکن اگر عملی طور پر دیکھیں تو ۔ اردو مجلس فورم ، انتہائی سخت متشدد غیرمقلد اہلحدیث سلفی فورم ہے ۔ اور فرقہ وارانہ اور متشدد مضامین اتنی کثرت سے ہیں کہ کیا کہا جائے ۔ البتہ اس کا اثر بہت ہی کم ہے کیونکہ کل چار پانچ لوگ ہیں جو یہ سائٹ چلاتے ہیں ۔ اور بس ۔کوئی لٹریچر وغیرہ خود سے ان کا شاید نہیں ۔
البتہ محدث فورم۔۔ہے تو وہ بھی چار ، پانچ لوگ ہی ۔۔۔لیکن وہ لٹریچر یعنی کتب بہت زیادہ اپلوڈ کرتے ہیں ، اس لئے اس کا کچھ اثر ضرور ہے نیٹ کی حد تک۔
اور یہ کہنا کہ فورم کسی خاص مسلک گروہ کا نمائندہ نہیں تو ، یہ خالص مغالطہ ہے ۔۔وہ انتہائی متشددغیرمقلد اہلحدیث سلفی فورم ہے ۔
نیٹ پر زہریلی فرقہ واریت پھیلانے میں اس فورم کا بہت زیادہ ہاتھ ہے ۔

اہلحدیث سلفی حضرات میں بہت اچھے علماء اور لوگ بھی ہیں لیکن یہ فورم اہلحدیث کا بھی بہت بُرا چہرا پیش کرتا ہے ۔

فرقہ وارانہ کتب یہ نہیں کہ آپ اپنے مسائل پر کتب پیش کریں مثلا رفع یدین ، سینے پر ہاتھ وغیرہ وغیرہ ۔
فرقہ واریت کی مثال کے طور پر
2021ء چل رہا ہے اس سال میں مارچ ، اپریل میں ان کی اپلوڈ شدہ کتب میں ۳ کتب کے نام دیکھیں ۔
۱۔ چوری کے متعلق قانون الٰہی اور قانون حنفی
یعنی یہ کتاب اس بارے میں ہے کہ چوری سے متعلق ، اللہ تعالیٰ کا قانون کچھ اور ہے اور حنفی قانون اور ہے۔
۲۔چار مصلے مٹا دیئے گئے اور ان شاء اللہ چار اماموں کی تقلید بھی ختم کر دی جائے گی
یہ سارا کوئی جملہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک کتاب کا نام ہے جو پچھلے سے پچھلے ماہ اس سائٹ پر ڈالی گئی ہے ۔
۳۔ النصر الربانی فی ترجمۃ محمد بن حسن الشیبانی
یہ کتاب پچھلے ماہ ڈالی گئی ہے ۔۔اور اس میں فقہ حنفی کے بلکہ اسلامی تاریخ کے بڑے امام پر گالیاں جمع کی گئی ہیں ۔

اس فورم کے سرپرست میں غالبا حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب کا نام ہے ۔ وہ متعدل عالم ہیں ۔لیکن چونکہ بزرگ ہیں اسلئے انہیں کیا پتا نوجوان کیا کیا اپلوڈ کرتے ہیں ، اور وہ بھی کتاب و سنت کے نام پہ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ہدایت دے اور ان کو بھی ۔آمین
الغزالی فورم پر پچھلے ۳ ،۴ سال سے کبھی کبھار آنا ہوتا ہے ۔ اس وقت سے اب تک کوئی فرقہ وارانہ باتیں تو نہیں دیکھیں ۔ اگر کبھی ہوئیں بھی تو ،فوراََ اپنے اختلاف کا اظہار بھی کیا۔
ہاں البتہ یہ بات ہے کہ یہ بھی دوسروں کے نزدیک دیوبندی فورم ہی کہلایا جاتا ہے ۔
اور جہاں تک دوسرے مسالک پر اٹیک کی بات ہے تو کچھ پرانی پوسٹوں میں مجھے نظر آتا ہے کہ یہاں بھی اچھی خاصی فرقہ وارانہ بحثیں ہوتی تھیں ۔جو کہ کوشش کرنی چاہیے کہ ڈیلیٹ کر دینی چاہییں۔
 
تبصرہ کا شکریہ جناب۔
عرض ہے کہ ۔۔۔ یہ تعارف کسی شخصی یا ذاتی نظریہ یا تجربہ کے تحت لکھا نہیں گیا بلکہ ہر فورم کا چند سطری تعارف انہی کے تعارفی سیکشن کے مطالعہ کے بعد مختصر طور سے چند سطروں میں سمیٹا گیا ہے۔ یعنی اس تعارف کی سطریں متعلقہ فورم کے بنیادی اغراض/مقاصد/تعارف پر مبنی تھریڈز سے اخذ کی گئی ہیں۔
اب اگر آپ کو اس سے بوجہ اختلاف ہے تو اس اختلاف کے اظہار کا بہتر طریقہ متعلقہ فورم پر جا کر انہیں بتانا ہے۔ یا یہ ممکن نہیں تو آپ کسی مضمون کے ذریعے قارئین کو آگاہ فرمائیں۔
باقی آپ نے فورمز کے مزاج سے متعلق جو طویل گفتگو عرض فرمائی ہے میرے خیال سے یہاں اس کا کوئی محل بنتا ہی نہیں۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ بہت خوشی ہوئی الغزالی کا تذکرہ کتاب میں پڑھ کر امید ہے کہ طلباء اپنی طلب کے مطابق فورم کا رخ ضرور کریں گے اور ان شاء اللہ فائدہ ہی ہوگا۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
 
جناب عالی نے جن پرانی پوسٹوں کا ذکر فرمایا اگر وہ خلاف واقعہ اور حقیت سے دور ہیں نشاندھی کر دی جائے ہم ڈلیٹ کردیں گے۔حقیقت یہ کہ بہت پہلے کچھ لوگوں نے شرارتا فقہ حنفی یا اکابر احناف کے خلاف مضامین ڈالے صرف اس کا جواب دیا گیا۔ ادھر کچھ سالوں سے تمام ترنزاعی پوسٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
 
Last edited:

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
تبصرہ کا شکریہ جناب۔
عرض ہے کہ ۔۔۔ یہ تعارف کسی شخصی یا ذاتی نظریہ یا تجربہ کے تحت لکھا نہیں گیا بلکہ ہر فورم کا چند سطری تعارف انہی کے تعارفی سیکشن کے مطالعہ کے بعد مختصر طور سے چند سطروں میں سمیٹا گیا ہے۔ یعنی اس تعارف کی سطریں متعلقہ فورم کے بنیادی اغراض/مقاصد/تعارف پر مبنی تھریڈز سے اخذ کی گئی ہیں۔
اب اگر آپ کو اس سے بوجہ اختلاف ہے تو اس اختلاف کے اظہار کا بہتر طریقہ متعلقہ فورم پر جا کر انہیں بتانا ہے۔ یا یہ ممکن نہیں تو آپ کسی مضمون کے ذریعے قارئین کو آگاہ فرمائیں۔
باقی آپ نے فورمز کے مزاج سے متعلق جو طویل گفتگو عرض فرمائی ہے میرے خیال سے یہاں اس کا کوئی محل بنتا ہی نہیں۔
قابل احترام دوست ۔ جب کوئی چیز نصاب میں شامل کرنی ہو تو پھر صرف تعارفی سیکشن سے تعارف کافی نہیں ، بلکہ عملی طور پہ اس فورم کو دیکھنا چاہیے ۔انڈیا کی بی جے پی یا پاکستان کی پیپلز پارٹی کے منشور بہت اچھے ہیں ۔ کیا وہ پارٹیاں بھی ویسی ہیں ۔
اور متعلقہ فورم کو ۔۔۔۔بہت بتایا بھائی ۔۔جب تک اُدھر جانا ہوتا ۔۔بہت بتایا۔۔۔اور آخر میں چھوڑتے ہوئے لمبی ناصحانہ گزارشات بھی کیں ، لیکن کوئی فرق نہیں ۔
اور قارئین کو بھی حسب توفیق آگاہ کرتے ہی رہتے ہیں ۔
محترم بھائی ، جب غلط انفارمیشن یہاں دی گئی ہے تو پھر تبصرہ کا محل بھی تو یہاں ہی ہونا تھا ۔
اور طویل گفتگو، اس لئے کہ اگر میں صرف یہ کہہ دیتا کہ یہ فورم کا تعارف صحیح نہیں ہے ۔تو پھر پوچھا جاتا کہ کیوں بھئی کیوں صحیح نہیں ؟اس لئے میں نے دلیل کے لئے باتیں پہلے ہی نقل کر دیں ۔
 
ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
جناب عالی نے جن پرانی پوسٹوں کا ذکر فرمایا اگر وہ خلاف واقعہ اور حقیت سے دور ہیں نشاندھی کر دی جائے ہم ڈلیٹ کردیں گے۔حقیقت یہ کہ بہت پہلے کچھ لوگوں نے شرارتا فقہ حنفی یا اکابر احناف کے خلاف مضامین ڈالے صرف اس کا جواب دیا گیا۔ ادھر کچھ سالوں سے تمام ترنزاعی پوسٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
احمد بھائی ، جی مجھے اندازہ ہے اس بات کا کہ یہ اکثر مضامین جواباََ لکھے جاتے ہیں ۔ لیکن بہت سی پوسٹوں کا یوں سمجھیں کہ ان جوابی مضامین کا بھی ایک دورانیہ ہونا چاہیے ۔
مثلاََ دو آدمیوں میں مسلکی بحث شدید ہوئی ۔۔۔ پھر ختم ہوئی ۔۔۔۔ پھر اس پوسٹ پر سالوں گزر گئے ہوسکتا ہے ۔۔وہ رجوع کرچکا ہو۔۔۔ہوسکتا ہے کچھ سنجیدہ ہوچکا ہو۔پہلا بھی کچھ الفاظ واپس لینا چاہتا ہو ۔۔۔۔لیکن وہ پوسٹ اسی طرح سالوں بعد بھی قائم ہے ۔تو ایسی پوسٹ کا کیا فائدہ۔
پھر ایک عام لفظ استعمال کرنا کہ ۔۔غیرمقلدین ایسے ہیں ، ویسے ہیں ، ۔۔۔تو سب تو ویسے نہیں ہیں ۔۔ بلکہ متعلقہ شخص جو متشدد غیرمقلد ہے وہی ایسا ویسا ہے ۔
اور پھرمولانا احمد رضا صاحبؒ پر شدید تنقیدی مضمون، میرا خیال ہے ہر دور میں آپ کے علماء نے ہر کتاب و تنقید کا جواب اسی وقت دے دیا تھا۔اب ٹھیک ہے دوسرے مسالک ابھی بھی ان مسائل کو لے کر زندہ کرتے ہیں ۔توجب کوئی اس فورم پر کوئی آکر یا دوسرے کسی فورم پر غلط مضمون لکھے تو اس کے جواب میں پھر آپ لکھیں ۔
ایسی بہت سی پوسٹیں ۔۔۔خصوصاََ۔۔۔بحث و نظر ۔۔کے سیکشن میں نظرآتی ہیں ۔ ان میں کانٹ چھانٹ کرنی چاہیے ۔ تاکہ عام لوگوں کو اور دوسرے مسالک کے دوستوں کو تنگی کا احساس نہ ہو۔
 
جی محترم۔منتظمین اعلی اور ناظم اعلی سے گزارش ہے'کانٹ چھانٹ " سے متعلق غور وفکر کر کے اپنی اپنی رائے دیں۔
 
حیدرآبادی

وفقہ اللہ
رکن
قابل احترام دوست ۔ جب کوئی چیز نصاب میں شامل کرنی ہو تو پھر صرف تعارفی سیکشن سے تعارف کافی نہیں ، بلکہ عملی طور پہ اس فورم کو دیکھنا چاہیے ۔انڈیا کی بی جے پی یا پاکستان کی پیپلز پارٹی کے منشور بہت اچھے ہیں ۔ کیا وہ پارٹیاں بھی ویسی ہیں ۔
میرے خیال سے خود کو بھولا یا دوسروں کو بیوقوف نہیں سمجھنا چاہیے۔
متذکرہ نصاب کا تعلق زبان/ادب سے ہے نہ کہ مسلکی جنگ یا تیری میری پسند سے۔
وکی پیڈیا معلومات کا خزانہ ہے۔ کیا کوئی ان پر یہ دباؤ ڈال سکتا ہے ۔۔۔ بھاجپا یا پی۔پی۔پی سے متعلق صفحہ پر معروضی معلومات دینے کے بجائے صرف ان کی جذباتی تعریف یا شدت پسندانہ تنقید کو ہی جگہ دی جائے؟
اس تھریڈ پر کسی کو یہ کہنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں کہ فلاں فورم اچھا ہے یا فلاں غلط ہے! کجا یہ کہ ۔۔۔ اس بات کی وضاحت کرتے بیٹھیں کہ ۔۔۔ دیکھیے یوں یوں غلط ہے یوں یوں صحیح ہے!
اس تھریڈ میں ایک یونیورسٹی کے گریجویشن (اردو) کے نصاب کی ایک کتاب کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ گفتگو یا مکالمہ کو اسی موضوع کی حد تک محدود رہنا چاہیے۔
ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ۔۔۔ فلاں باب میں "فعال فورمز" کے حوالے سے جن فورمز کا ذکر کیا گیا ہے، ان میں سے یہ یہ فعال نہیں ہے ، یا کوئی اہم فعال فورم کا تعارف چھوٹ گیا ہے۔۔۔ وغیرہ۔
باقی کسی فورم سے متعلق آپ کو تحفظات ہوں تو اس کے لیے الگ مضمون لکھیے، کوئی الگ تھریڈ بنائیے، کسی کو بھلا کیا اعتراض ہوگا۔
 
ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
بھاجپا یا پی۔پی۔پی سے متعلق صفحہ پر معروضی معلومات دینے کے بجائے صرف ان کی جذباتی تعریف یا شدت پسندانہ تنقید کو ہی جگہ دی جائے؟
جی محترم بھائی ۔ دونوں کا ذکر ہونا چاہیے
وکی پیڈیا معلومات کا خزانہ ہے۔ کیا کوئی ان پر یہ دباؤ ڈال سکتا ہے ۔
جی وکی پیڈیا خزانہ ہے بہت سی قسم کی انفارمیشن کا ۔۔۔۔لیکن اسلام کے بارے میں بہت سی غلط انفارمیشن کا بھی ۔
اور اس میں انفارمیشن کوئی بھی اِدھر اُدھر سے اُٹھ کر بھی ڈال سکتا ہے ۔
اور اس کی بھی دونوں خصوصیات بتانی چاہییں ۔
اور دباؤ توہم کسی فورم پہ نہیں ڈال سکتے ،بس کہہ ہی سکتے ہیں ۔
 
Top