شوہر کے لیے ہدایات

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شوہرکے لیے ہدایات
(۱) اگر بیوی مشترکی مکان میں رہنا پسند نہ کرے تو الگ مکان کا انتظام کرے۔
(۲) بیوی کو والدن کے رحم وکرم پر نہ چھوڑے بلکہ خودبھی اس کی ضروریات کا خیال رکھے۔
(۳) اگر والدین یا بہنوں وغیرہ کی طرف سے بیوی کی کوئی جائز شکایت ہو تو خوبصورتی ے ساتھ والدین اور دیگر اہل خانہ کو سمجھائے اور شکایت کو حل کر نے کی کوشش کرے۔
(۴) اپنی آمد کے مطابق بیوی کی ضروریات کا انتظام کرے اوراس میں بخل نہ کرے ۔
(۵) ضروریات مصارف کے علاوہ اپنی حسب حیثیت کچھ زائد رقم بیوی کو ماہانہ دے دیا کرے ، جسےو وہ اپنی مرضی سےخرچ کرے ،اس کا حساب نہ لیا جائے۔
(۶) بیوی اگر بیمار ہو تو اس کے علاج معالجہ کی پوری فکر کرے اور اس کا مزاج پو چھے ۔
(۷) جب گھر میں داخل ہوں سلام کر کے خندہ پیشانی اور مسکراہٹ کے ساتھ داخل ہوں ،تاکہ بیوی بھی خوش ہو اور بچے بھی خوش ہوں۔
(۸)بیوی سے گفتگو ہمیشہ خندہ پیشانی سے کریں ۔
(۹) اگر بیوی کی کوئی کوتاہی ہو تو اس کو نرمی اورمحبت کے ساتھ نصیحت کریں ۔
(۱۰) جہاں تک ممکن ہو غصہ اور سخت کلامی سے اور بات بات پر ڈانٹ ڈپٹ اور ناراض ہو نے سے پر ہیز کریں۔
جاری
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
(2)
(۱۱) اپنا کوئی حق خدمت وغیرہ کا بیوی پر نہ سمجھیں۔
(۱۲) اگر بیوی کوئی خدمت کرے اس کا احسان سمجھیں ،اور اس پر اس کا شکریہ ادا کرے ،اور کبھی کبھی اس کو انعام بھی دیا کرے کہ تم نے فلاں کام بہت اچھا کیا ۔
(۱۳) اگر سفر پر جائیں تو دوران سفر خیریت کی اطلاع بیوی کو دیتے رہا کریں۔
(۱۴ٌ سفر پر واپسی پر جس طرح کوئی تحفہ والدین کے لیے لاتے ہیں اس طرح بیوی کے واسطے بھی کوئی تحفہ اپنی حیثیت کے مطابق ضرور لائیں ۔
(۱۵) جہیز کی کمی یا اس کے ناقص ہونے کا ذکر کبھی بیوی کے سامنے نہ کریں ۔
(۱۶) بیوی کے گھر والوں میں سے کسی کا تذکرہ بیوی کے سامنے برائی کے ساتھ ہر گز نہ کریں۔
(۱۷) بیوی ک گھر والے اگر کبھی کوئی ہدیہ تحفہ پیش کریں ، بیوی کے سامنے اس کی تعریف کریں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔
(۱۸) گاہے گاہے بیوی کے ساتھ ہنسی دل لگی اور تفریح طبع کی باتیں کیا کریں ۔
(۱۹)کسی بات پر بیوی اگر ناراض ہو جائے تو پیار ومحبت کے ساتھ اس کو راضی کرلیا کریں۔
(۲۰)اگر بیوی سے کوئی غلطی ہو جائے تو اس کو در گذر اور معاف کردیا کریں۔(معاشرہ پر ایک نظر)
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
آپ کس کی توجہ دلانا چاہتے ہیں
مختلف بیویاں اپنے شوہروں سے لڑتی ہوئیں۔...

پائلٹ کی بیوی:
زیادہ مت اُڑو ! سمجھے ؟.

ٹیچر کی بیوی:
مجھے مت سکھاؤ ! یہ اسکول نہیں۔

ڈینٹسٹ کی بیوی:
دانت توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی.

حکیم کی بیوی:
نبض دیکھے بغیر طبیعت درست کر دوں گی.

ڈاکٹر کی بیوی:
تمہارا الٹرا ساؤنڈ تو میں ابھی کرتی ہوں۔

فوجی کی بیوی:
تم اپنے آپ کو بڑی توپ چیز سمجھتے ہو.

انجینئر کی بیوی..
ابھی تمہارا نقشہ بدل دونگی ۔

شاعر کی بیوی:
تمہاری ایسی تقطیع کروں گی کہ ساری بحریں اور نہریں بھول جاؤ گے.

ایم بی اے کی بیوی:
مائنڈ یور اون بزنس۔
وکیل کی بیوی:
تیرا فیصلہ تو میں کرتی ہوں.

ڈرائیور کی بیوی:
گئیر لگا اور نکل یہاں سے.

پولیس مین کی بیوی:
ایسی چھترول کرواؤنگی کہ نانی یاد آجائیگی.

اور مولوی کی بیوی:
ابھی پڑھتی ہوں ختم تمہارا

,منقول
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مختلف بیویاں اپنے شوہروں سے لڑتی ہوئیں۔...

پائلٹ کی بیوی:
زیادہ مت اُڑو ! سمجھے ؟.

ٹیچر کی بیوی:
مجھے مت سکھاؤ ! یہ اسکول نہیں۔

ڈینٹسٹ کی بیوی:
دانت توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی.

حکیم کی بیوی:
نبض دیکھے بغیر طبیعت درست کر دوں گی.

ڈاکٹر کی بیوی:
تمہارا الٹرا ساؤنڈ تو میں ابھی کرتی ہوں۔

فوجی کی بیوی:
تم اپنے آپ کو بڑی توپ چیز سمجھتے ہو.

انجینئر کی بیوی..
ابھی تمہارا نقشہ بدل دونگی ۔

شاعر کی بیوی:
تمہاری ایسی تقطیع کروں گی کہ ساری بحریں اور نہریں بھول جاؤ گے.

ایم بی اے کی بیوی:
مائنڈ یور اون بزنس۔
وکیل کی بیوی:
تیرا فیصلہ تو میں کرتی ہوں.

ڈرائیور کی بیوی:
گئیر لگا اور نکل یہاں سے.

پولیس مین کی بیوی:
ایسی چھترول کرواؤنگی کہ نانی یاد آجائیگی.

اور مولوی کی بیوی:
ابھی پڑھتی ہوں ختم تمہارا

,منقول
جن کی دو ہیں وہ تو تراویح پڑھواتی ہوں
 
Top