جمشید کی جانب سے حالیہ مواد

  1. ج

    مسئلہ رفع یدین پر کتابیں ،زبیر علی زئی کی نور العنین کا جواب اور نور الصباح

    آپ نے بڑااچھاکام کیاہے،اللہ جزائے خیر دے۔
  2. ج

    الخیرات الحسان،تبییض ازسیوطی، مناقب امام اعظم از موفق مکی،تانیب الخطیب از علامہ کوثری کے اردو ترجمے

    تانیب الخطیب کا ترجمہ مولانا سرفراز خان صفدر صاحب کے صاحبزادے نے کیاہے لیکن ترجمہ میں بعض مقامات پر غلطیاں ہیں، ان کو درست کرلیناچاہئے،مثلاایک جگہ امام مالک کے بیان میں ہے کہ امام لیث امام مالک سے کہتے ہیں ’’اراک تعرق‘‘اس کا ترجمہ انہوں نے کیاہے آپ عراقی ہوگئے ہیں، حالانکہ صحیح ترجمہ ہے۔ آپ...
  3. ج

    احیاء السنن ترجمہ اعلاء السنن از مولانا ظفر احمد عثمانی تھانوی

    کبھی کبھی میں سوچتاہوں کہ کیا ہرکتاب کا اردو میں ترجمہ کرنا مناسب ہے؟ایسے ہی حضرات دیوبند نے ہندوستان میں ہرنصابی کتاب کاترجمہ اورشرح لکھ کر طلبہ کی صلاحیت کو ’’چارچاند‘‘لگایاہواہے،اب نتیجہ یہ ہےکہ استاد اورطالب علم دونوں اردو شرح دیکھتے ہیں اور اردو شرح سے مطالعہ کا ایک مزید نتیجہ یہ ہے کہ طلبہ...
  4. ج

    راجہ صاحب کو شادی خانہ آبادی مبارک

    بہت بہت مبارک اورہمیں امید ہے کہ عنقریب (مطلب سال دوسال بعد،:))بھتیجوں کی بھی خوشخبری سننے کو ملے گی
  5. ج

    انوار البدر کا علمی و تنقیدی جائزہ

    ’’انوارالبدر کا مختصر علمی وتنقیدی جائزہ‘‘اگرمکمل تنقید کرنی ہو تو ،اگر صرف ذراع تک بحث محدود رکھنی ہے تو یوں کرلیں ،انوارالبدر میں ذراع کی بحث کا تنقیدی جائزہ،ویسے نام کچھ بھی رکھیں، نام میں کیارکھاہے؟آج کل کتابوں کی بہتات ہے،ہرمہینہ ڈھیڑ ساری کتابیں شائع ہوکرسامنے آرہی ہیں، لیکن بمشکل اس میں...
  6. ج

    ابن محرز مجہول نہیں ، ابن محرز کی توثیق

    آپ نے جتنی بھی مثالیں دی ہیں، وہ واحد سے جمع کی ہیں،مولوی واحد مولویوں جمع ایسے ہی حکمراں،سیاستداں ،ناہل ،فلاں،جاہل وغیرذلک، عالم کی جمع علماء ہے،علماء کی بھی جمع علماؤں بنادینامحل نظراوراردو کے لحاظ سے غلط ہے،یہ ایسے ہی ہے جیسے ولد کی جمع اولاد اوراولاد کی جمع الجمع اولادوں بنادیں۔بعض مقامات...
  7. ج

    ابن محرز مجہول نہیں ، ابن محرز کی توثیق

    آپ بھی ایک غلطی صحیح کرلیجئے، آپ نے متعدد بار علمائوں لکھاہے، براہ کرم علماء کی جمع الجمع مت بنایئے(ابتسامہ)
  8. ج

    اخبار الکتب - موسوعۃ الحدیث - مشرف و نگران ، مفتی محمد تقی عثمانی

    بات آپ کی صحیح ہے،لیکن وہ کہاوت ہے نا کہ بارہ باورچی میں سالن خراب ہوجاتاہے،اس میں بھی یہی معاملہ ہوسکتاتھااوردوسرے یہ کہ بڑے علماءکو زیادہ فرصت نہیں ہوتی،اس کا مشاہدہ ہم نے ہندوستان میں کیاہے کہ مسلم پرسنل لابورڈ کے تحت عائلی قوانین کا ایک مجموعہ تیار ہوناتھالیکن بڑے بڑے علماء کی بڑی بڑی...
  9. ج

    البلاغ المبین کا شاہ ولی اللہ کی جانب انتساب

    البلاغ المبین کا شاہ ولی اللہ کی جانب انتساب رحمانی حرفے چند آج سے دوتین سال قبل میں نے ایک کتابی سائٹ (کتاب وسنت ڈاٹ کام)سے حضرت شاہ ولی اللہ کا نام دیکھ کر البلاغ المبین ڈاؤنلوڈ کیا،جب اس کا تھوڑا مطالعہ کیا تو چونک گیا،کیونکہ اس کتاب میں حضرت شاہ ولی اللہ کی تصنیفی خصوصیات میں سے کچھ...
  10. ج

    شیخ شعیب الارناؤط انتقال کرگئے

    عالم اسلام کے مشہور محقق شیخ شعیب الارناؤط کا بروز جمعہ انتقال ہوگیاہے،شیخ شہرت سے دور ونفور تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی تراث اسلامی کی تحقیق میں گزاردی، اللہ ان کو جواررحمت میں جگہ دے، انہوں نے تنہاایک اکیڈمی کا کام کیاہے ان کی تحقیق نہایت اعلیٰ درجہ کی رہی ہے اور چاہے وہ دمشق میں رہے ہوں...
  11. ج

    جعلی علماء کی تیاری

    واقعہ مشتبہ معلوم ہوتاہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے درمیان جس قدر فرقے ہیں، اوران فرقوں کے بانی مبانی اوراس سے وابستہ جتنے لوگ ہیں، ان میں کوئی یوروپین نہیں ہے،ہندوستان میں عمومی طورپر تین فرقے ہیں،دیوبندی، بریلوی، اور اہل حدیث یاغیرمقلد،تینوں جماعتوں کے اکابر کا حال دیکھئے ،دیوبندی مولانا قاسم...
  12. ج

    عقل کو مذہب کے تابع رکھئے

    اس میں کوئی شک نہیں کہ عصرحاضر میں نوجوانوں کی دین سے دلچسپی بڑھی ہے اور وہ دینی امور کی جانب راغب ہونے لگے ہیں۔ کالج کے طلبہ اوراعلیٰ تعلیم پانے والے افراد دینی امور میں دلچسپی لیتے ہیں اورنماز ودیگر عبادات کو انجام دیتے ہیں۔اسی کے ساتھ یہ بات بھی بہت خوش آئند ہے کہ مذہبی احکام کے علاوہ لباس...
  13. ج

    مدارس اسلامیہ کی جدید کاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حقیقت،واقعیت اورضرورت

    مسئلہ یہ ہے کہ بلڈنگ کی تعمیر کے مالخولیاسے وہ تونکل سکتے ہیں۔ جنہوں نے مدرسہ کو صحیح نیت سے قائم کیاتھا لیکن بعد میں لاشعوری طورپر بلڈنگ کی تعمیر وغیرہ کو اختیار کرلیا لیکن وہ لوگ جنہوں نے شروع سے ہی مدرسہ کو چندہ کمانے اورپیسہ بڑھانے کا ایک ذریعہ بنارکھاہے ان کو اس مالیخولیاسے کیسے نکالاجائے۔...
  14. ج

    مدارس اسلامیہ کی جدید کاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حقیقت،واقعیت اورضرورت

    میراخیال ہے کہ اس سلسلے میں پہل بڑےمدارس کو ہی کرنی ہوگی ۔ وہ اپنے یہاں ایسانظام قائم کریں جس میں فراغت کچھ مخصوص طلبہ کی ہو بقیہ کو کوئی پنجم ششم کے بعد کوئی ہنر اوردستکاری وغیرہ سکھاکر رخصت کیاجائے۔ اگربڑے مدارس ایساکریں گے توہمیں امید ہے کہ عنقریب چھوٹے مدارس بھی ایساکرنے پر مجبور ہوں گے نہیں...
  15. ج

    مدارس اسلامیہ کی جدید کاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حقیقت،واقعیت اورضرورت

    یہ بھی اکثردیکھا گیاہے کہ جب ہم کسی موضوع پر بات کرتے ہیں تواس کی بنیاد کیاہے اس پرغورکئے بغیر ادھر ادھر کی لایعنی بحثوں میں الجھ جاتے ہیں اوراس کا نتیجہ ہوتاہے کہ بحث ایک غیرمختتم انجام کی طرف بڑھنے لگتی ہے۔ مدارس کے تعلق سےجدید کاری کی مہم کابھی یہی حال ہے۔جدید کاری مہم کی حمایت کرنے والے اس...
Top