میرے بھائی مجھے داغ مفارقت دے گئے

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے پیارے ، میرے دل کے قریب میرا بھائی
حضرت مولانا قاری محمد حفظ الرحمن فاروق صاحب
داغ مفارقت دے گئے
اناللہ وانا الیہ راجعون

تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
 

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے پیارے ، میرے دل کے قریب میرا بھائی
حضرت مولانا قاری محمد حفظ الرحمن فاروق صاحب
داغ مفارقت دے گئے
اناللہ وانا الیہ راجعون

تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
اناللہ وانا الیہ راجعون
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک آپ کو اور تمام لواحقین و متعلقین کو صبرِ جمیل اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیرا
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک آپ کو اور تمام لواحقین و متعلقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ان تمام احبا ب کا شکریہ جو احباب تعزیت کے لیے دور دراز سے سفر کر کے آئے،جنہوں نے دعاؤں میں یاد رکھا،جو آنا چاہتے تھے نہ آ سکے اور فون کال پر دعاؤں سے نوازا،جنہوں نے پرسنل رابطہ کیا یا کسی سے ذریعہ سے دعاؤں سے نوازا
ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتاہوں
اور دعا گوہوں
اللہ آپ پاک آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
دعاؤں کی درخواست
خاکسار
محمدداؤدالرحمن علی
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
پرسوں میسنجرپرآپ نے اپنے بھائی کی رحلت کی غم ناک بلکہ المناک خبرکلفت اثرسناکرقلب وروح کوتڑپادیاہے،یہ دنیاآنی جانی ہے ،آناجاناہی اس کامقدرہے،فنائیت اورموت یہی تواس دنیاکی صداقتیں ہیں،باقی رہنے والی ذات توخدائے لم یزل ولایزال کی ہے۔بھائی کی موت پرکتنی تکلیف دہ ہوسکتی ہے اس کااحساس اوراظہارصرف وہی کرسکتاہے جواس مرحلۂ جانگسل سے گزراہو،پچھلے سال اسی مہینے کی چوبیس دسمبرکومیرے چھوٹے بھائی نے اچانک مفارقت کاداغ بیں حال وحالت دیاکہ ہم سب ماہیٔ بے آب ہوگئے،جاناتوسبھی کوہے لیکن اس طرح اچانک چانابڑا ہی دردناک ہوتاہے ،میرابھائی سعودیہ میں رہتاتھا،دومہینے کے لئے گھرآیا،جانے کی تیاریاں کرررہاتھا،مجھ سے ٹکٹ کے لئے بھی کہہ دیاتھا،ایک دن الوداعی ملاقات کے لئے اپنی سسرال ای رکشہ سے جارہاتھا،اس کے ساتھ تھے،بڑے خوشی کے ماحول میں رکشہ روانہ ہوا،تھوڑی ہی دیربعدخبرملی کہ کلام الدین رکشہ سے گرپڑاہے ،سرمیں شدیدچوٹیں آئی ہیں ،مقامی ہوسپٹل ،ضلع اسپتال اورلکھنؤکہاں کہاں دودن میں دکھادیا،علاج کردایالیکن آہ !موت اس کی اس کولینے آئی تھی،آنے والی اس کے سرہانے کھڑی مسکرارہی تھی اورکہہ رہی تھی یاایتہاالنفس المطئنۃ ارجعی الی ربک راضیۃ مرضیۃ فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی۔
۲۶؍دسمبرکومیرابھائی صرف دودن بیماراوربے ہوش رہ جب ہوش میں آیاتواس کی دنیابدل چکی تھی ،اس کے عزیزواقارب اس سے دورہوچکے تھے،اس کے بھائی اوربہن اس کی نظروں سے اوجھل ہوچکے تھے ،سچی بات تویہ ہے کہ ہم جس کودنیاکہتے ہیں یہ مرنے کاگھرہے اورہم جس کوآخرت کہتے ہیں وہ رہنے کاگھرہے ۔
آپ کےبھائی کے کتنے بچے ہیں ؟میرے بھائی نے ۳۸؍سال کی عمرپائی اورچاربچے یادگارچھوڑے۔اللہ دونوں کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔آپ کے قبلہ والدماجدکے دل پرکیاگزری ہوگی وہی جان سکتے ہیں ،اچھاہواکہ میرے والدین نے یہ وقت دیکھنے سے پہلے ہی رخت سفرباندھ لیاتھاورنہ ان پرکیاگزرتی؟(ناصرالدین مظاہری)
 

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
سن کر نہایت رنج و الم ہوا اور بہت ہی افسوس ہوا
اس غم کی گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں
اور دعا گو ہیں اللہ پاک آپ کے بھائی کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور آپ تمام کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
سن کر نہایت رنج و الم ہوا اور بہت ہی افسوس ہوا
اس غم کی گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں
اور دعا گو ہیں اللہ پاک آپ کے بھائی کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور آپ تمام کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیرا
آمین ثم آمین
 

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
آج جیسے ہی فورم پر پوسٹ پڑھی
یقین کیجئے یقین نہیں آرہا اور الفاط نہیں کہ آپ سے تعزیتی کلمات کہ سکوں۔
بہت دکھ ہوا
اللہ پاک آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
 
Top