عجیب وغریب عالم ومحدث

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
عجیب وغریب عالم ومحدث
حضرت امام ابن خشاب عبداللہ احمدؒ(م ۵۶۷ھ)بڑے محدث اورادیب گزرے ہیں ،حالت بیماری میں بھی اپنے سینے پرکتاب رکھ کرپڑھتے رہتے تھے،ایک دفعہ پوراایک کتب خانہ خریدلیااورحال یہ تھاکہ جیب میں پائی نہیں تھی،تین دن کاوقت مانگااورگھرآکراپنی چھت پرکھڑے ہوکراعلان کردیاکہ میں اپناگھرفروخت کرتاہوں،چنانچہ پانچ سودینارمیں گھرفروخت کرکے کتابوں کی قیمت اداکی،ان کی ایک دوعجیب وغریب عادتیں تھیں جن جوشایدہی کسی اورمیں ہوں(۱)وہ کتابیں عموماًوہی خریدتے تھے بہ قیمت کہتربہ قامت بہترکامصداق ہوں (۲)اسی طرح وہ جب کسی کتب خانہ میں کتابوں کی خریداری کے لئے جاتےتولوگوں کوغفلت میں ڈال کرمطلوبہ کتاب کاکوئی ورق پھاڑدیتے،جب کتاب میں عیب پیداہوجاتاتواس کی قیمت کم اداکرتے اورفرماتے کہ اس میں تویہ عیب موجودہے(۳)اسی طرح جب وہ مطالعہ کے لئے کسی سے کوئی کتاب مستعارلیتے اوروقت مقررہ پرصاحبِ کتاب اپنی کتاب مانگتاتوفرماتے کہ آپ کی کتاب تومیری کتابوں میں کہیں گم ہوگئی ہے اس لئے اسے توبھول ہی جاؤ۔(علم سے پیار:صفحہ۲۲۵) (گہرہائے تابدار:ازمفتی ناصرالدین مظاہری)
 
Top