نصائح نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نصائح نبوی صلی اللہ علیہ وسلم​
فقیہ ابواللیث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں میں نے علماء کی ایک جماعت سے سنا کہ خالد بن معدان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ میں نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالی عنہ سے عرض کیا۔مجھے کوئی حدیث سنائیے جو آپ نےحضور اقدس صلی وسلم سے سنی ہو اور آپ کو اچھی طرح یاد ہو۔ یہ سن کر حضرت معاذ رضی اللہ تعالی عنہ رونے لگے اتنا روئے معلوم ہوتا تھا کہ روتے ہی رہیں گے۔ ذرا سکون ہوا تو فرمایا۔ میں ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر سوار تھا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ نصیحت فرمائیے۔ اللہ کی حمد و ثنا کے بعد ارشاد فرمایا ۔معاذ ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو تمہیں بہت نفع دے گی اور اللہ کے سامنے تمہارے لیے حجت و دلیل ہوگی۔ اس کے بعد ایک لمبی حدیث بیان فرمائی جس کا خلاصہ یہ تھا۔
غیبت، اخلاص کا نہ ہونا۔ تکبر ،خودپسندی، حسد، دل کی سختی، شہرت وجاہ پسندی ایسی بدترین چیز ہیں کہ ان کی وجہ سے نیک اعمال بھی قبول نہیں ہوتے۔ آخر میں حضرت معاذ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا ۔یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کیا عمل کروں؟ فرمایا اپنے نبی کی پیروی اور دل میں پختہ یقین پیدا کرو ،زبان کو اپنے بھائی کی برائی سے روکو،اپنی برائی دوسرے پر نہ ڈالو ،دوسروں کی برائی اور اپنی تعریف بیان نہ کرو، اپنی عزت کی بنیاد دوسروں کی ذلت پر نہ رکھو، ریاکاری سے بچو۔
 
Last edited:
Top