اخلاص

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آپ اپنا حلقہ احباب چاہے تومختصر رکھ لیں،مگر آپ ہمیشہ مخلص رہیں کیونکہ مخلصی ایک ایسا پودا ہے جس پر پھل لگنے میں وقت لگے گا ۔اگر آپ کہتے ہیں کہ میں تو مخلص ہوں مگر لوگ ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں، اب سے میں بھی لوگوں جیسا ہو جاؤں گا تو یہ سوچ غلط ہے اگر آپکو یقین ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ مخلص ہیں تو یہ بھی یقین رکھئیے کہ ایک دن یہ پودا تناور درخت بن جائے گا اور میٹھے میٹھے پھل دے گا ۔
تب آپ کہیں گے کہ جانے کیوں مجھے اتنی محبت ملتی ہے سب سے جانے کیوں سب میری اتنی عزت کرتے ہیں تب وہ آپکی مخلصی کا پھل ہو گا ۔
مجھے یقین ہے جو اچھا کرتا ہے اسے ایک دن اچھا ضرور ملتا ہے مگر وقت لگتا ہے ۔بس آپ اچھا کرتے جائیں ،ایک دن اچھا وقت اچھے دوست آپکے منتظر ہوں گے ۔
 
Last edited by a moderator:
Top