(39)فعل مضارع

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ‏ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ‏ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ‏ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى

رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ
فعل مضارع
وہ فعل جس میں کسی کام کے موجودہ یا آنے والے زمانے میں کرنے یا ہونے کا مفہوم ہو فعل مضارع کہلاتا ہے۔ ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ عربی زبان میں حال اور مستقبل کے لیے ایک ہی فعل استعمال ہوتا ہے جسے فعل مضارع کہتے ہیں۔
فعل مضارع کی چار علامات ہیں (ی، ت، ا، ن) جن میں سے "ا" صرف واحد متکلم اور "ن" صرف جمع متکلم کے صیغے لگتا ہے۔ "ی" چار صیغوں میں استعمال ہوتی ہے جن میں سے تین مذکر غائب کے صیغے ہیں جبکہ ایک جمع مؤنۃ غائب کا باقی آٹھ صیغوں میں علامت مضارع "ت" استعمال ہوتی ہے۔
فعل ماضی معروف کی طرح فعل مضارع معروف کے بھی تین وزن ہیں درج ذیل ہیں۔
1: یَفْعَلُ
2: یَفْعِلُ
3: یَفْعُلُ
فعل مضارع کی گردان
1: یَفْعَلُ

واحدمثنیجمع
مذکر(غائب)یَفْعَلُیَفْعَلَانِیَفْعَلُوْنَ
مؤنث (غائب)تَفْعَلُتَفْعَلَانِیَفْعَلْنَ
مذکر (حاضر)تَفْعَلُتَفْعَلَانِتَفْعَلُونَ
مؤنث (حاضر)تَفْعَلِیْنَتَفْعَلَانِتَفْعَلْنَ
متکلماَفْعَلُ
نَفْعَلُ

2: یَفْعِلُ

واحدمثنیجمع
مذکر(غائب)یَفْعِلُیَفْعِلَانِیَفْعِلُوْنَ
مؤنث (غائب)تَفْعِلُتَفْعِلَانِیَفْعِلْنَ
مذکر (حاضر)تَفْعِلُتَفْعِلَانِتَفْعِلُونَ
مؤنث (حاضر)تَفْعِلِیْنَتَفْعِلَانِتَفْعِلْنَ
متکلماَفْعِلُ
نَفْعِلُ

3: یَفْعُلُ

واحدمثنیجمع
مذکر(غائب)یَفْعُلُیَفْعُلَانِیَفْعُلُوْنَ
مؤنث (غائب)تَفْعُلُتَفْعُلَانِیَفْعُلْنَ
مذکر (حاضر)تَفْعُلُتَفْعُلَانِتَفْعُلُونَ
مؤنث (حاضر)تَفْعُلِیْنَتَفْعُلَانِتَفْعُلْنَ
متکلماَفْعُلُ
نَفْعُلُ

وہ افعال جن کا ماضی "فَعَلَ" کے وزن پر آتا ہو لازمی نہیں ہوتا کہ ان کا مضارع بھی عین کلمہ کی زبر یعنی "یَفْعَلُ" کے وزن پر ہی آئے۔ وہ " یَفْعِلُ" اور " یَفْعُلُ" کے وزن پر بھی آ سکتا ہے۔ یہ سب اہل زبان کے استعمال سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ ہم نے ماضی کے اوزان کی جو تین فہرستیں بنائیں تھیں ان تینوں فہرستوں میں استعمال ہونے والے افعال مضارع جس جس وزن پر آتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

خَلَقَیَخْلَقُ
صَبَرَیَصْبِرُ
عَبَدَیَعْبُدُ
فَرِحَیَفْرَحُ
حَسِبَیَحْسِبُ
قَرُبَیَقْرُبُ
عربی میں ترجمہ کریں۔

ہم صبر کرتے ہیں۔
وہ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں۔
ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
میں اللہ کا ذکر کرتا ہوں۔
اللہ ہمیں رزق دیتا ہے۔

و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين


والسلام
طاہرہ فاطمہ
2022-08-10
 
Top