ماں
ماں زندگی ہے مرکز صبر و قرار ہے
ماں ایک چمن ہے جس میں مسلسل بہار ہے
ماں لطف ہے سکون ہے شفقت ہے پیار ہے
ماں ایک عظیم نعمتِ پروردگار ہے
ماں پہلی درسگاہ ہے عقل و شعور کی
ماں شمع فروزاں ہے محبت کے نور کی
ماں نظارہ ہے قدرتِ رب جلیل کا
ماں چشمہ خلوص ہے الفت کی جھیل کا
ماں کو کوئی کرے گا فراموش کس...