نتائجِ‌تلاش

  1. ن

    مچھرہی سہی

    مچھرہی سہی مزمل نوید مچھر ،جی ہاں مچھر،مچھر ہی سہی ،ذی روح تو ہم بھی ہیں ،جان تو ہم بھی رکھتے ہیں ،مانا کہ ہے نزار،دنیا کے بہت سے مغروراور متکبر لوگوں کے نزدیک ہم اس کائنات کی حقیر ترین اور ذلیل ترین مخلوق ہی سہی،لیکن ہمارا خیال اپنے بارے میں ایسا نہیں ہے،اپنے بارے...
  2. ن

    ایک خط یوسف ثانی کو

    مکرمی جناب یوسف ثانی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ ہماری کمیونٹی میں آپ جیسے با صلاحیت افراد بہت ہیں ،واقعی ہر وہ قوم جس کو آپ جیسے فعال،اور با صلاحیت نو جوان میسر ہوں وہ حقیقی تونگر ہے ،اور اپنے اس سرمایہ پر بجا طور پر فخر کر سکتی ہے ،آپ کی باتوں سے ہشیاری اور عقلمندی کی بو آتی ہے...
  3. ن

    جان کر آئے ہیں زیرِ دام

    جان کر آئے ہیں زیرِ دام کیسی فرصت اور کیا آرام اب مل گیا ہے میرے دل کو کام اب اپنے نالوں کا اثر دیکھیں گے ہم بیٹھ کر لیں گے کسی کا نام اب ہم مجسم گوش بر آواز ہیں اور ہی معنی میں ہے دشنام اب اب نہ چاہے گا خلا صی دل کبھی جان کر آئے ہیں زیرِ دام اب ہائے وہ دل کا سکوں بعد از زیاں مچ...
  4. ن

    منزلیں مبارک ہوں

    جس نے دل کی رونق کا راستہ نہیں دیکھا اس نے چاند دیکھے ہوں چاندنا نہیں دیکھا کچھ نظر کی باتیں تھیں کچھ تھی دل کی مجبوری ہم نے حسن دیکھا ہے آئینہ نہیں دیکھا اپنی شان و شوکت تودیکھی شان والوں نے بے نوا فقیروں کا حوصلہ نہیں دیکھا آہ !دنیا والوں نے ہم شکستہ حالوں کا دردِ دل نہیں جانا...
  5. ن

    تیری حمد ہے

    تیری حمد ہے مالکِ ذی جاہ تیری حمد ہے اے مرے اللہ تیری حمد ہے ہے نظر میں تو ،تو تیرا فضل ہے دل میں تیری چاہ تیری حمدہے تیری رحمت سے ملی گمراہ کو تیری سیدھی راہ تیری حمدہے دردو غم ،رنج و الم کے دور میں تو ہی ہے ہمراہ تیری حمدہے وقت ِمجبوری کسی مجبور کے دل سے نکلی آہ تیری حمدہے نالۂ...
  6. ن

    حمد باری

    تری رحمت سے ہے مولیٰ جہاں میںرنگ و بو زندہ یہاں کے ذرے ذرے سے تری شانِ نمو زندہ ترا پرتو ہے ہر شے پر جہاں کی روشنی ہے تو تجھی سے ہے یہاں کی زندگی کی آبرو زندہ اٹھائے گا ابھی خورشید اپنے سر کو سجدے سے سحر سے ہو گئی تیری زمیں پر گفتگو زندہ ٓاذانیں پڑھ رہے ہیں طائرانِ خوش گلو اٹھ کر چمن...
Top