ایک زبردست ویڈو ڈاؤن لوڈر

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
freemake-video-downloader-590x384.jpg

’’فری میک وڈیو ڈاؤن لوڈر‘‘ یوٹیوب، فیس بک، وی میو، ڈیلی موشن سمیت دس ہزار سے زائد اسٹریمنگ ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے کوئی بھی وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وڈیو کا یوآرایل کاپی کر کے اس میں ڈالیں۔ اگر اس وڈیو کے دیگر ریزولوشن ورژنز موجود ہوئے جیسے کہ 720 pیا 1080 p آپ کو تمام آپشنز دکھائے گا۔ اپنی پسند کی ریزولوشن اور سائز کی وڈیو کو سلیکٹ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

اس کے ذریعے ایک ساتھ کئی وڈیوز ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔ اس کے فیچر صرف وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس میں زبردست کنورٹر بھی موجود ہے۔ جس سے آپ ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیوز کو اپنے فون کے لیے کنورٹ بھی کر سکتے ہیں۔ وڈیوز کو اAVI، MKV، MP3، PSP جیسے فارمیٹس میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وڈیوز کو اینڈروئیڈ، آئی پوڈ اور آئی فون کے لیے بھی کنورٹ کرنے کی سہولت اس میں موجود ہے۔

اس کے فیچر ’’یوٹیوب ایم پی تھری‘‘ کے ذریعے آپ یوٹیوب سے ایم پی تھری فارمیٹ میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں وہ بھی بنا کوالٹی کو متاثر کیے بنا۔
یوٹیوب کے علاوہ ڈیلی موشن، فیس بک جیسی تقریباً تمام ویب سائٹس سے یہ سافٹ ویئر صرف ایک کلک کی مدد سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیوز سے یہ اشتہارات بھی ہٹا دیتا ہے۔ ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ سافٹ ویئر مفت دستیاب ہے۔
ڈاؤن لوڈ کریں:
فری میک وڈیو ڈاؤن لوڈر

بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ
 
Last edited by a moderator:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
کیا بلاک ویب سائٹس پر بھی یہ کام کرے گا ؟
یوٹیوب سے اگر کرنا چاہتے ہیں تو کچھ سوفٹ وئیر ایسے ہیں جو نہیں کرتے۔ hotspot shield یا spotflux سے کریں تو ڈاؤن لوڈ ہوجاتی ہے۔
spotflux فی الوقت پاکستان میں بین کردیا گیا ہے۔ hotspot shield سے میں نے آزمایا ہوا ہے۔
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
اگر صرف ویڈیو ہی دیکھنی ہو تو الگ سے سوفٹ وئیر انسٹال کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟o_O
کوئی سی بھی ویب پروکسی استعمال کر لیں بلکہ ویڈیو بھی آسانی سے ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
اگر صرف ویڈیو ہی دیکھنی ہو تو الگ سے سوفٹ وئیر انسٹال کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟o_O
کوئی سی بھی ویب پروکسی استعمال کر لیں بلکہ ویڈیو بھی آسانی سے ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے
میں نے تو پروکسی سائٹ سے کئی دفعہ ڈاؤن لوڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ اس لیے سوفٹ وئیر کا سہارا لینا پڑا۔ سوفٹ وئیر سی سپیڈ بہت اچھی ہوجاتی ہے۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
شکریہ داود الرحمن بھائی۔ ان شاء اللہ ضرور چیک کروں گا۔
@محمدداؤدالرحمن علی پراکسی سائٹس بہت آسان علاج ہیں بلاکڈ سائٹس کو ایکسس کرنے کے لیے۔
@hz آپ یو ٹیوب کے لیے یہ استعمال کریں۔
playit.pk
کسی پاکستانی نے وڈی استادی کی ہوئی ہے۔یوٹیوب ود پراکسی لیکن گریٹ طریقے سے۔
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
سوال: جیسا کہ پیامبر بھائی نے ہمیں playit.pk کا لنک فرہام کیا ہے ۔ کیا اس پر یوٹیوب کی ویڈیو چل سکتی ہے۔؟؟؟؟؟ اگر ہاں تو اس کا کیا طریقہ ہوگایہ بھی بتادیں۔
کیا اس سائٹ سے درج بالا سوفٹ وئیر سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔؟؟؟؟؟ اگر نہیں تو تو کس سوفٹ وئیر سے ویڈو ڈاؤن لوڈ کریں رہنمائی فرمادیں۔والسلام آپ کا بھائی
جواب: وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
جی playit.pk پر یوٹیوب کی ویڈیو چل سکتی ہے۔ یوں سمجھ لیں یہ بھی ایک یو ٹیوب ہی ہے۔ یوٹیوب کا جتنا مواد ہے وہ سارا مواد playit.pk پر موجود ہے۔ اگر آپ اپنی پسندیدہ یوٹیوب ویڈیو playit.pk پر دیکھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ استعمال کریں۔
مثال کے طور پر یہ یوٹیوب کا لنک ہے۔http://www.youtube.com/watch?v=LvVGitLJ-RY یہاں جس لنک کو سرخ کیا گیا ہے اسے آپ کوپی کرلیں
اور اپنے براؤزر میں http://playit.pk/ کے آگے کوپی کیا ہوا لنک ڈال دیں اور اپنی پسندیدہ ویڈیو دیکھیں جیسا کہ میں نے اس لنک میں کیا ہے۔
http://playit.pk/watch?v=LvVGitLJ-RY اب آپ اپنی پسندیدہ ویڈیو دیکہ سکتے ہیں یا سرچ بار میں نام لکھ دیں اور سرچ کرلیں تب بھی یوٹیوب والی ویڈیو آپ کے سامنے آجائے گی۔
playit.pk پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو کسی سوفٹ وئیر کی ضرورت نہیں ۔ یہ سائٹ آپ کو خود ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن فرہام کرتی ہے۔ ہر ویڈیو کے نیچے ڈاؤن لوڈ کا آپشن موجود ہے۔ آپ ڈاؤن لوڈ پر کلک کرکے اپنی پسندیدہ ویڈیو بغیر کسی سوفٹ وئیر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔(ڈاؤن لوڈ کی سپیڈ آپ کے نیٹ کی سپیڈ پر منحصر ہے۔) ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن آپ درج ذیل شاٹ کٹ میں دیکہ سکتے ہیں۔
FO9FVXn.png

امید کرتا ہوں آپ کو تمام باتیں سمجھ آگئی ہونگی ۔ اگر کوئی بات نہ سمجھ آئے تو آپ پوچھ سکتے ہیں ۔دعاؤں کی درخواست ۔والسلام​
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
قارئین اکرام سے یہ گزارش ہے یہ درج بالا طریقہ جس میں سوال کیا گیا تھا۔’’ یوٹیوب کی پسندیدہ ویڈیو http://playit.pk/ پر کیسے چلائی جا سکتی ہے۔‘‘ تو میں نے اس جواب میں بتا دیا تھا کہ کیسے چلائی جا سکتی ہے ۔ جو درج بالا پوسٹ میں موجود ہے۔ کہ آپ اپنی پسندیدہ یوٹیوب ویڈیوhttp://playit.pk/ پر کیسے چلا سکتے ہیں۔
اکثر لوگ کہ رہے یوٹیوب کیسے چلتی ہے یہ بتاؤ ہمیں کوئی بات آپ کی سمجھ نہیں آئی ۔ تو میں جنابان سے عرض کردوں کہ پوسٹ صرف اس سوال کے جواب میں لگائی گئی تھی جو سوال کرنے والے کو مطلوب تھی ۔ اگر آپ یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو اس سائٹ کو جوائن کر سکتے ہیں۔
http://playit.pk/
شکریہ والسلام
آپ کی دعاؤں کا طالب
نوٹ: یہ طریقہ کسی غلط استعمال کے لیے نہیں بتایا گیا۔ بلکہ جو لوگ دینی مواد یوٹیوب سے نکالنا چاہتے ہیں یہ لنک اُن کو فرہام کیا گیا ہے۔
 

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
مثال کے طور پر یہ یوٹیوب کا لنک ہے۔
یہاں جس لنک کو سرخ کیا گیا ہے اسے آپ کوپی کرلیں
اور اپنے براؤزر میں http://playit.pk/ کے آگے کوپی کیا ہوا لنک ڈال دیں اور اپنی پسندیدہ ویڈیو دیکھیں جیسا کہ میں نے اس لنک میں کیا ہے۔​
آپ کی اس بات کی سمجھ نہیں آئی ۔ یوٹیوب کی ویڈو یہاں کیسے اوپن کر سکتے ہیں؟
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
گوگل پر کسی قاری صاحب کے نام سے سرچ کریں جیسا کہ میں قاری رافت حسین علی یوسف کے نام کا سرچ کرتا ہوں یہ رزلٹ آتا ہے۔ اس میں نام کے نیچے جو لنک ہے اسے کاپی کرلیں۔
m9UHxkz.png

اب http://playit.pk/ پر جائیں اور سرچ بار میں یہ لنک پیست کردیں جیسا کہ میں نے کیا ہے۔
Fi5HkTv.png


لنک پیسٹ کرکے اینٹر کا بٹن دبائیں۔ لیں جی آپ کی مطلوبہ ویڈو آپ کے سامنے
R1cgqLX.png

اون کریں اور آپ سے سنیں
امید کرتا ہوں سمجھ آ گئی ہو گی
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
یا پہر آپ reel.pk پر چلے جائیں یہ بھی ایک پاکستانی نے بنائی ہے شاید اس میں جیسے ہے آپ سرچ باکس میں یوٹیوب کا لنک ڈالیں گے تو ویڈو آپ کے سامنے اسی وقت ڈائیریکٹ او پن ہو جائے گی ۔
 
Top