قواعد و ضوابط

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

admin

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
منتظم اعلی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الغزالی فورم انتظامیہ کی جانب سے خوش آمدید. الغزالی فورم پر پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

1۔الغزالی فورم کا مذہب اسلام ہے۔ اور الغزالی کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں ہر خاص و عام کے لیے دین اسلام کی تعلیم، تحقیق اور تبلیغ کا موقع مہیا کرنا ہے۔ اس لیے الغزالی میں دین اسلام کے کسی بھی پہلو سے متعلق کوئی بھی تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہو۔

2۔الغزالی پر مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب کو مرحبا کہا جاتا ہے۔ اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔ لیکن اپنے مسلک، عقیدے یا جماعت کے متعلق کسی بھی قسم کے پرچار اس کے افکار کے پرچار کی انتہائی سخت ممانعت ہے جس کی کم ازکم سزا فورم سے بے دخلی ہے۔ دوسروں کے عقائد کے خلاف کوئی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی اسی زمرے میں تصور کی جائے گی۔

3۔ الغزالی ڈاٹ آرگ پربین المسلمین فرقہ وارانہ منافرت اور شدت پسندی کو فروغ دینے والی تحریریں ارسال نہیں کی جا سکتیں البتہ "اختلاف امتی رحمۃ" کے مصداق طالب علمانہ اختلاف کیا جا سکتا ہے۔

4۔ ایسی کوئی بھی تحریر جو صحابہ کرام، اسلاف یا علماء امت کے تبرا، تکذیب یا ان کے بارے میں نامناسب الفاظ پر مشتمل ہو الغزالی فورم پر اس کی اجازت کسی صورت نہیں ہے۔

5۔ الغزالی ڈاٹ آرگ تمام ممالک اور ان کے قوانین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بالخصوص ہندوستان کے قوانین وضوابط کا بے حد احترام کرتا ہے لہذا الغزالی فورم پر کوئی ایسی بات نہ کی جائے جوانڈیا پینل کوڈ کے خلاف ہو۔

Nobody has any right to give any opinion or to interfere with INDIAN PANEL CODE at Algazali.org

6۔ ہر رکن پر لازم ہے وہ دوران گفتگو اخلاقی اقدار کی سختی سے پابندی کریں۔ اگر کوئی رکن خلاف تہذیب یا خلاف قانون بات کرے تو بجائے اسی کے انداز میں جواب دینے کے اس کی رپورٹ کی جا سکتی ہے۔

7۔ کسی رکن کا دوسرے کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہر رکن کی ذمہ داری صرف سمجھانا ہے۔

8۔ ایسا مواد جو کاپی رائٹ سے زمرے میں آتا ہے الغزالی ڈاٹ آرگ پر ارسال نا کریں

9۔ الغزالی ڈاٹ آرگ نا تو خود غیر قانونی سوفٹ وئیر استعمال کرتا ہے اور نا ہی اپنے اراکین کو غیر قانونی سوفٹ وئیر استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے لہٰذا الغزالی ڈاٹ آرگ پر کسی سوفٹ وئیر کا کریک سیریل نمبر وغیرہ شئیر کرنا سختی سے منع ہے

10۔ ایسا کوئی مواد ارسال کرنے سے گریز کریں جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو،

11۔ کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز فرمائیں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔

12۔ پبلک فورم میں کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر یا ای میل ایڈریس ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔

13۔ انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے ناظم اعلٰی کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظم اعلی کو اس سے آگاہ کریں۔

*چونکہ الغزالی ڈاٹ آرگ پر اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو انتظامیہ کی رائے شمار نہ کیا جائے۔


(الغزالی ڈاٹ آرگ انتظامیہ قواعد و ضوابط میں کسی بھی وقت تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے)
 
Last edited by a moderator:
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top