مولانا محمد موسی روحانی بازی رحمہ اللہ کی تفسیر بیضاوی کی شرح مطلوب ہے

اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولانا محمد موسی روحانی بازی رحمہ اللہ نے تفسیر بیضاوی کی جو شرح لکھی ہے ۔اگر وہ انٹرنیٹ پر یاکسی بھائی کے پاس موجود ہو تو براہ مہربانی اس کا لنک مجھے بھیج دے ۔
اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائے ۔آمین
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
نیٹ پر تلاش سے مولانا رحمہ اللہ کی بیضاوی کی شرح نہیں ملی البتہ دو اور مل گئی ہیں لنک دے رہاہوں شاید آپ کے کام آجائیں

التقریرالحاوی فی حل تفسیر البیضاوی از افادات حضرت مولانا فخرالحسن صاحب رحمہ اللہ (صدر مدرس دارالعلوم دیو بند)
النظرالحاوی فی حل تفیسر البیضاوی از افادات مولانا منظور الحق صاحب رحمہ اللہ(سابق مہتمم واستاذ الحدیث جامعہ دارالعوم کبیر والا)
 

اکبرکبیر

وفقہ اللہ
رکن
داؤد الرحمن بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ
لیکن مجھے یہ نہیں بلکہ مولانا روحانی رحمہ اللہ کی تفسیر چاہئے
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
مولانا محمد موسٰی روحانی بازی ؒ کی کتاب معلوم نہیں پوری چھپی بھی ہے کہ نہیں ،نیٹ پر میری معلومات کے مطابق دستیاب نہیں ہے ۔
ان کی اس کتاب کا نام ازھار التسھیل فی شرح انوار التنزیل ہے ۔ اور بقول ان کے یہ کتاب ۵۰ جلدوں میں مکمل ہونی تھی ۔
اس کتاب کا صرف مقدمہ جو کہ ۶۰۰ صفحات میں اور ۔ ۲ جزء پر مشتمل ہے ۔ نیٹ پر دستیاب ہے ۔ اس کا نام

اثمار التکمیل لما فی انوار التنزیل ہے ۔
یہ اردو میں انتہائی تفصیلی اور تحقیقی مقدمہ ہے ۔
کاش کہ پوری کتاب بھی کہیں چھپ گئی ہو ۔

اس مقدمہ میں بقول مصنف انہوں نے تفسیر بیضاوی میں مذکور شعراء کی تاریخ کے علاوہ تراجم محدثین ، تراجم قراء و رواۃ قراء ،
تاریخ بلاد ، احوال حیوانات ، احوال ملوک ، مسائل ادبیہ ، احوال قبائل ،
اسلامی فرقوں اور ان کے عقائد کی توضیح ،
تاریخ انبیاء علیھم السلام ، احوال و حقیقت ملائکہ کرام علیھم السلام ۔
اصول تفسیر ، تفصیل شروح و حواشی تفسیر بیضاوی و دیگر فوائد پر مشتمل ہے ۔

گویا کہ ایک مختصر انسائیکلوپیڈیا ہے ۔

یہ مقدمہ نیٹ پر غیرمقلد اہلحدیث حضرات کی ایک سائٹ ہے انہوں نے اپلوڈ کیا ہے ۔ لیکن چونکہ وہ زیادہ تر فرقہ واریت ، اور مسلکی تشدد سے متعلق لٹریچر اپلوڈ کرتے ہیں ۔ اس لئے ان کا لنک دینا میرے خیال میں جائز نہیں ہے ۔
لیکن بہت کم وہ کچھ اچھی کتابیں بھی اپلوڈ کر دیتے ہیں ۔ یہ بھی ان میں سے ہے ۔
اللہ اس بات کی ان کو جزاء دے اور ان کو ہدایت دے کہ فرقہ وارانہ لٹریچر ختم کردیں ۔
اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ہدایت کے راستے پر چلائے ۔آمین
میں نے صرف کتاب سے ان کی سائٹ کا نام ہٹا دیا ہے ۔
اس کا لنک یہ ہے ۔
سرورق۔
جزء اول۔
جزء دوم۔
 
Top