چمگاڈر بارش سے کیوں ڈرتی ہیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
bat-large.jpg


چمگاڈر بارش سے کیوں ڈرتی ہیں​

آپ کو بارش کے دوران چمگاڈر کبھی اڑتی نظر نہ آئیں گی ایک تازہ تحقیق کے مطابق اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ بھیگنا نہیں چاہتیں ۔سائنس تحقیق جریدہ بائیا لوجی لیٹرز میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق گیلے ہو نے کی صورت میں اڑنے کے لئے چمگادروں کو بہت زیادہ توا نائی صرف کر نا پڑتی ہے ۔اس کے علاوہ چمگاڈروں کی جلد پر موجود باریک بالوں کی تہہ گیلی ہو نے کی وجہ سے ان کی ایروڈ ئامکس یا ہوائی حرکیات بھی متاثر ہوتی ہیں ان کو قابو میں رکھنے کیلئے بھی چمگاڈرون کو اضافی قوت صرف کرنی پڑتی ہے ۔اس سے قبل عام خیال یہ تھا کہ بارش کے دوران چمگاڈریںاس لئے باہر نہیں نکلتیں کہ ایک تو ایسے موسم میںشکار ملنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور دوسرا بارش کے قطرے چمگاڈروں کی لہروں کی مدد سے راستہ معلوم کرنے کی صلاحیت متاثر کرتے ہین ۔تازہ تحقیق پھل خور چھوٹی دُم رکھنے والی سویل نامی ۱۰چمگاڈروںپر کی گئی ۔ان چمگاڈروں کا حیاتیاتی نام کیرولیا سویلی (Carollia sowelli ) ہے اور یہ کوسٹا ریکا میں پائی جاتی ہیں ۔اس چمگاڈر کا وزن محض ۱۸ گرام ہو تا ہے اور یہ کیڑے مکوڑوں کے بجائے پھل کھا کر زندہ رہتی ہیں۔ ان چمگادروں کو اپنے قدرتی ما حول میں اکثر بارش سےپالا پڑتا رہتا ہے ۔تحقیق کے نتائج کے مطابق محض بارش کی وجہ سے چمگاڈروں کو اڑنے کیلئے اضافی قوت صرف نہیں کر نی پڑتی ، بلکہ یہ ان کی جلد پر موجود باریک بالوں کی سطح یعنی 'قر'کا نم ہونا ہے جس کے باعث انہیں خشک ماحول کے مقابلے میں اڑنے کے لئے دو گنا طاقت لگانا پڑتی ہے۔ اس تحقیق کے ایک شریک مصنف کر سٹیاں فو نگٹ کے مطابق نم پر والی چمگاڈروں کے جسم سے اتنی زیادہ حرارت خارج ہو تی ہے کہ انہیں اپنے درجہ حرارت معتدل رکھنے کے لئے اضافی توانائی چلانا پڑتی ہے۔
 
Top