انسانی جسم

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
معلومات عامہ
انسانی جسم
الیاس عادل
س: بتائیے انسانی جسم میں کتنا فولاد ہوتاہے؟
ج: انسانی جسم میں اتنا فولاد ہوتاہے کہ اس سے درمیانے درجے کے سات کیل تیار ہوسکتے ہیں۔
س: بتائیے انسانی جسم میں کتنی حرارت ہوتی ہے؟
ج: اتنی کہ اس سے چائے کی تین پیالیاں تیارکی جاسکتی ہیں۔
س: انسانی چھینک کی رفتار کتنی ہے؟
ج: ۱۰۰ میل فی گھنٹہ۔
س: انسانی جسم میں کتنی چربی ہوتی ہے؟
ج: انسانی جسم میں اتنی چربی ہوتی ہے کہ اس سے تقریباً چارپونڈ صابن تیارہوسکتاہے۔
س: انسان میں خون کے اعصاب مرنے کے کتنی دیر تک زندہ رہتے ہیں؟
ج: آدھ گھنٹے تک (آدھ گھنٹہ تک)
س: انسان کی آنکھیں مرنے کے کتنے دیربعد تک زندہ رہتی ہیں؟
ج: آدھ گھنٹہ تک۔
س: انسان کا دماغ مرنے کے بعد کتنی دیرتک زندہ رہتاہے۔
ج: دس منٹ۔
س: انسان کے کان مرنے کے بعد کتنی دیرتک زندہ رہتے ہیں؟
ج: ایک گھنٹہ ۔
س: انسانی جسم میں کتنی توانائی موجود ہوتی ہے؟
ج: انسانی جسم میں اتنی توانائی موجودہوتی ہے کہ اگراس کوبرقی توانائی میں تبدیل کیا جائے تو اس سے ساٹھ وولٹ کا بلب دومنٹ تک روشن کیا جاسکتاہے۔
س: انسانی جسم میں خون کا ایک قطرہ پچاس سال میں کتنا سفر طے کرتاہے؟
ج: تقریباً بیس ہزارمیل ۔
س: مرد کی داڑھی سال میں کس رفتارسے بڑھتی ہے؟
ج: تقریبا 16انچ کے حساب سے۔
س : انسانی جسم میں کل کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
ج: 206
س: انسانی ٹانگ میں کل کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
ج: 41
س: انسانی سرمیں کل کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
ج: 8
س: انسانی جسم میں کل کتنے مسام ہوتے ہیں؟
ج: 25لاکھ۔
س: انسانی ناخن روزانہ اوسطً کس رفتار سے بڑھتے ہیں؟
ج: اعشار یہ ایک ملی میٹر کے حساب سے۔
س: پیاز میں کونسا روغنی مرکب ہوتاہے جس کی وجہ سے پیاز کا ٹنے میں انسانی آنکھوں میں جلن ہوتی ہے؟
ج: ایلائی ۔
س: اس وٹامن کا نام بتائیے جوسورج کی گرمی سے انسانی جسم کی کھال میں تشکیل پاتی ہے؟
ج: وٹامن ڈی۔
س: گنجاپن کس وٹامن کی کمی سے ہوتاہے؟
ج: وٹامن ایچ۔
س: خون پانی سے کتنے گنا بھاری ہوتاہے؟
ج: لبلبہ۔
س: بتائیے انسانی جلد کا وزن پورے جسم کے وزن کا کتنے فیصد ہوتاہے؟
ج: 16فیصد
س: انسانی زبان کتنے ذائقے چکھ سکتی ہے؟
ج: چار-نمکین-میٹھا-کڑوا-کھٹا۔
س: بتائیے انسانی جسم میں کتنے فیصد پانی ہوتاہے؟
ج: 65فیصد۔
س: انسانی جسم کی کس ہڈی پرگوشت نہیں ہوتا؟
ج: دانت۔
س: عورتوں کا دل تیز ی سے دھڑکتاہے یا مردوں کا؟
ج: عورتوں کا۔
س: انسان کے دونوں پھیپھڑوں میں سے کونسا پھیپھڑا بڑاہوتاہے؟
ج: دایاں پھیپھڑا
٭٭٭
 
Top