معززقارئین وذمہ داران الغزالی

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
معززقارئین وذمہ داران الغزالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
خداکرے آپ تمام صاحبان قدردان بخیروعافیت ہوں!
شبانہ روزکی مصروفیات کے باعث میں توایک عرصہ سے فورم سے دیدہ ودانستہ غائب تھاکیونکہ مصروفیات ناقابل بیان حدتک ہیں پورے دن پڑھانا،خارجی اوقات میں آئینۂ مظاہرعلوم کی ادارت اوررسالہ کی تیاری کی ذمہ داریاں،پھردیگرذاتی مصروفیات،ادھرادھرکے ڈھیرسارے اخبارات ورسائل کی فرمائشیں،تقریظات،مدرسہ کی طرف سے اپنے اپنے مدرسہ کے لئے تائیدات،ملنے ملانے والوں سے بھی ملاقات ،پھرمطالعہ وکتب بینی اورذاتی تحریری اموراوردرمیان میں اسفارکہاں تک گنواؤں ؟سچ تویہ ہے کبھی بچپن میں مجھ سے میری ماں اگرکوئی کام کہتیں اورمیں نہ کرپاتاپھرپوچھتیں اورمیں بھول جانے کابہانہ کرتاتوغصہ سے کہتیں کہ ’’کھاناکھانانہیں بھولتا‘‘اب سمجھ میں آیاکھ بچہ کھاناکھانابھول جاتاہے مگرماں ہی کھلانانہیں بھولتی۔خیرآج حال یہ ہے کہ کھاناکھانابھول جاتاہوں،کبھی کوئی بچہ یاددلادیتاہے توکبھی کوئی شاگردرشیداوراس طرح جیسے تیسے کام چل جاتاہے۔ایسے حالات میں آپ سوچیں کہ قاسمی صاحب نے کولمبس بن کرمجھ کوکیسے ڈھونڈنکالایہ وہی جانتے ہوں گے۔
اب جب کہ امریکہ کی طرح دریافت ہوہی گیاہوں تواپناوجودثابت کرنے کی ضرورت ہے ۔مجھے خطرہ کوئی صوفی جی ’’لاموجودالااللہ‘‘کی ضربیں یہاں نہ لگانی شروع کردیں۔خیریہ تودلچسپی کے لئے ایسی بات کردی ورنہ میں بھی چشتی سلسلہ سے کچھ نہ کچھ تعلق رکھتاہوں۔
میراخیال یہ ہے کہ اس درمیان میرے ڈھیرسارے مضامین مختلف اخبارات اوررسائل وجرائدمیں شائع ہوئے ہیں اگرآپ حضرات اجازت دیں توان کورفتہ رفتہ ان صفحات میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں؟
ہمیں آپ کی ہاں اورناں کاانتظاررہے گا۔بے تکلف ناں کہنے والوں کابھی اتناہی مشکورہوں گاجتنابہ تکلف ہاں کہنے والوں کا۔والسلام
خیراندیش
ناصرالدین مظاہری
۲۵؍محرم الحرام ۱۴۳۹ھ
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
سب سے پہلے دل کی اتہاہ گہرائیوں سے آپ کو الغزالی پر خوش آمدید اور قاسمی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے آپ کو آخر دریافت فرما ہی لیا،شکریہ قاسمی صاحب
دوسرا حضرت اجازت لینے یا رائے لینے کی کیا بات ہے ہم تو آپ کے مضامین پڑھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، آپ کی آمد سے ایسا لگتا ہے جیسے فورم میں جان آگئی ہو
آپ کی قیمتی تحاریر مجھ جیسے نکمے کے لیے بہت ہی کار آمد ہوتی ہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔ بس آپ وہ تمام تحاریر وقتا فوقتا پوسٹ کرتے ہیں تاکہ ہم بھی آپ سے مکمل استفادہ کر سکیں۔
والسلام علیکم
 
اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
معززقارئین وذمہ داران الغزالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
خداکرے آپ تمام صاحبان قدردان بخیروعافیت ہوں!
شبانہ روزکی مصروفیات کے باعث میں توایک عرصہ سے فورم سے دیدہ ودانستہ غائب تھاکیونکہ مصروفیات ناقابل بیان حدتک ہیں پورے دن پڑھانا،خارجی اوقات میں آئینۂ مظاہرعلوم کی ادارت اوررسالہ کی تیاری کی ذمہ داریاں،پھردیگرذاتی مصروفیات،ادھرادھرکے ڈھیرسارے اخبارات ورسائل کی فرمائشیں،تقریظات،مدرسہ کی طرف سے اپنے اپنے مدرسہ کے لئے تائیدات،ملنے ملانے والوں سے بھی ملاقات ،پھرمطالعہ وکتب بینی اورذاتی تحریری اموراوردرمیان میں اسفارکہاں تک گنواؤں ؟سچ تویہ ہے کبھی بچپن میں مجھ سے میری ماں اگرکوئی کام کہتیں اورمیں نہ کرپاتاپھرپوچھتیں اورمیں بھول جانے کابہانہ کرتاتوغصہ سے کہتیں کہ ’’کھاناکھانانہیں بھولتا‘‘اب سمجھ میں آیاکھ بچہ کھاناکھانابھول جاتاہے مگرماں ہی کھلانانہیں بھولتی۔خیرآج حال یہ ہے کہ کھاناکھانابھول جاتاہوں،کبھی کوئی بچہ یاددلادیتاہے توکبھی کوئی شاگردرشیداوراس طرح جیسے تیسے کام چل جاتاہے۔ایسے حالات میں آپ سوچیں کہ قاسمی صاحب نے کولمبس بن کرمجھ کوکیسے ڈھونڈنکالایہ وہی جانتے ہوں گے۔
اب جب کہ امریکہ کی طرح دریافت ہوہی گیاہوں تواپناوجودثابت کرنے کی ضرورت ہے ۔مجھے خطرہ کوئی صوفی جی ’’لاموجودالااللہ‘‘کی ضربیں یہاں نہ لگانی شروع کردیں۔خیریہ تودلچسپی کے لئے ایسی بات کردی ورنہ میں بھی چشتی سلسلہ سے کچھ نہ کچھ تعلق رکھتاہوں۔
میراخیال یہ ہے کہ اس درمیان میرے ڈھیرسارے مضامین مختلف اخبارات اوررسائل وجرائدمیں شائع ہوئے ہیں اگرآپ حضرات اجازت دیں توان کورفتہ رفتہ ان صفحات میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں؟
ہمیں آپ کی ہاں اورناں کاانتظاررہے گا۔بے تکلف ناں کہنے والوں کابھی اتناہی مشکورہوں گاجتنابہ تکلف ہاں کہنے والوں کا۔والسلام
خیراندیش
ناصرالدین مظاہری
۲۵؍محرم الحرام ۱۴۳۹ھ
کیوں نہیں۔ آپ کے مضامین سے ہم سب کو بہت فائدہ ہوگا ان شاء اللہ۔
تقریباً ایک سال قبل آپ کے ایک مولانا احمد علی سہارنپوریؒ پر مضمون سے مجھے ایک چھوٹی سی تحقیق میں اتنا فائدہ ہوا تھا کہ بیان سے باہر ہے۔ ہم تو آپ کے شکرگزار ہیں۔
باقی کھانا ہم آپ کو یاد دلا دیں گے ان شاء اللہ۔ اور جس دن نہ دلا سکیں اس دن سمجھیے گا کہ آپ کا روزہ ہے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفتی صاحب اس وقت فراق طیبہ میں آہیں بھر رہے ہیں ۔آج ہی نٹر نیٹ سروس کا شکریہ ادا کر رہے تھے کہ اس نیٹ کی وجہ سے تصاویر طیبہ دیکھ لیتا ہوں۔الغزالی قارئین (خواتین وحضرات) دعا فرمائیں۔اللہ تعالی جلد از جلد زیارت حرمین شریفین نصیب فرمائے ۔آمین
 
Last edited:

imani9009

آمین
 
Top