مکتبہ شاملہ چلائیں زبان تبدیل کیے بغیرRun Maktaba Shamla without changing the locale to Arabic

imani9009

وفقہ اللہ
رکن
میں نے مکتبہ شاملہ جب سے ڈانلوڈ کر کے انسٹال کیا ۔ زبان کی مشکل ہی رہی کیونکہ سسٹم کا لوکیل عربی میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ بہت سے پروگراموں میں بھی زبان عربی ہو جاتی ہے۔
ویسے تو مکتبہ شاملہ والوں کو اس پروگرام کا یونیکوڈ ورزن نکالنا چاہیے لیکن جب تک وہ یہ کام نہیں کرتے۔ ہم نے بھی حل ڈھونڈ لیا ہے۔
ایک چھوٹا سے پروگرام ہے جو 200 کے بی کا ہے وہ یہ کا م کرتا ہے کہ ایک پروفائل بنا تا ہے جس کے ذریعے آپ کسی پروگرام کو اس کے خاص لوکیل میں چلا سکتے ہیں۔
پروگرام کو چلانے کے لیے ہدایات:
پروگرام کو ان زپ کریں۔ اور پھر اس میں موجود انسٹالر کے ذریعے انسٹال کریں۔ اس کے بعد کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں۔ فولڈر میں موجود فائل lEGUI کو کھولیں،جو انٹرفیس اوپن ہوگا اس میں سے japanese کو ڈیلیٹ کر دیں۔ اور پھر سعودی عریبک لوکیل کو سیلکٹ کریں۔ اور ٹائم بھی اپنا پاکستانی یعنی 5+ سیلکٹ کریں۔ اور پھر سیو از کریں۔ نام دے دیں Run in Arabic۔ اور اوکے کریں۔ اس طرح جب آپ نے مکتبہ شاملہ کو رن کرنا ہو۔ تو رائٹ کلک کرکے۔ Run in Arabic کریں ۔ اس طرح پروگرام عریبک لوکیل میں ہی چلے گا۔

ڈانلوڈ لنک
مزید پروگرام ہدایا ت کے لیے دیکھیے
 
Top