قسم کا کفارا

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم

میرا سوال ہے - جب کوئ قسم کھاتا ہے اور پھر کسی مجبوری مین وہ کام کرتا ہے تو کیا قفارا ادا کرنا ہوگا اور جب بار بار ایسا کرے تو ؟؟؟

شکریہ
 
شاہ زاد

وفقہ اللہ
رکن
میرا سوال ہے - جب کوئ قسم کھاتا ہے اور پھر کسی مجبوری مین وہ کام کرتا ہے تو کیا قفارا ادا کرنا ہوگا اور جب بار بار ایسا کرے تو ؟؟؟
الجواب باسم ملھم الصواب، اللھم اجلعنا ھادین مھتدین غیر ضالین و لا مضلین.
جب کوئی شخص قسم کھا کر توڑ دیتا ہے تو اب اس کو اس قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا اور وہ یہ کہ دس محتاجوں کو دو وقت کا کھانا کھلا دیا جائے یا مسلسل تین دن قسم کے کفارے کی نیت سے روزہ رکھ لیا جائے.
بار بار قسم کھا کر توڑنے کی صورت میں بار بار کفارہ ادا کرنا ہوگا .
واللہ اعلم بالصواب

بندہ شاہ زاد​
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top