کس نے کیا کہا ۔ پیغمبر نے بتلایا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک مرتبہ "لٹورا" کی آواز سن کر فر مایا یہ کہہ رہا ہے 'اے گنہگارو! اللہ تعالیٰ سے استغفار کرو ۔ کہتے ہیں یہ پہلا پرندہ ہے جس نے عاشورہ کا روزہ رکھا ۔ مگرذہبی نے اس حدیث کو منکر کہا ہے،اور حافظ نے باطل۔
حضرت سلیمان علیہ السلام نے مور کی آواز سن کر فرمایا! یہ کہہ رہا ہے ''جیسا کرو گے ویسا پاؤگے ۔

ہد ہد کی آوز سن کر فر مایا !یہ کہہ رہا ہے ''جو شخص دوسروں پر رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔اور یہ بھی کہتا ہے !اے گنہگارو ! اللہ سے استغفار کرو۔
شیر کی آواز سن کر فر مایا ! تم خیر کا معاملہ کرو ،تمہیں اس کی جزا ملے گی ۔

مرغ کی آواز سن کر فر مایا ! اے غافل اللہ کا ذکر کرو۔

بلبل کی آواز سن کر فر مایا ! اگر تو نے آدھی کھجور کھائی تو یہ بھی توکل کے خلاف ہے ۔مگر دنیا کو اسے معاف کر دینا چاہئے۔

فاختہ کی آواز سن کر فر مایا ! یہ کہہ رہی ہے ''کاش یہ مخلوق پیدا ہی نہ ہوئی ہو تی۔

گدھ کی آواز سن کر فر مایا ! ''پاک ہے میرا پروردگار جو سب سے اعلیٰ اور بلند ہے ، اور اپنے زمین وآسمان پر حاوی ہے ۔

چیل کی آواز سن کر فر مایا ! ''سوائے اللہ کی ذات پاک کے ہر چیز فنا ہو نے والی ہے ''

بلی کی آواز سن کر فر مایا ! ''جو خاموش رہا وہ نجات پا یا''۔

طوطا کی آواز سن کر فر مایا ! یہ یو ں کہتا ہے اس کے لئے برائی ہے جس نے دنیا کی خواہش کی ۔

کر گس کی آواز سن کر فر مایا ! اے اولاد آدم جب تک تو چاہے زندہ رہ مگر تیرا انجام موت ہے ۔

عقاب یہ کہتا ہے ! لوگوں سے دور رہنے میں سکون اوطمنان ہے ۔

 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
12932314005.gif
 
Top