حضرت مولانامفتی محمدعبداللہ پھولپوری کامکہ مکرمہ میں انتقال

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
آج صبح ساڑھے آٹھ بجے مکۃ المکرمہ میں مشہورعالم دین حضرت مولانامفتی محمدعبداللہ پھولپوری مظاہری نبیرہ حضرت مولاناشاہ عبدالغنی پھولپوریؒکاانتقال ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون
موصوف بسلسلۂ عمرہ اپنی اہلیہ مع تین صاحب زادگان گئے تھے ،علیل توکافی دن سے تھے چنانچہ گزشتہ سال ممبئی میں کافی دن زیرعلاج بھی رہے اب کچھ سدھارتھااورامیدتھی کہ بیماریوں سے نجات مل گئی ہے مگرافسوس مولاناارض مقدس میں مولائے حقیقی سے جاملے ۔اناللہ واناالیہ راجعون۔
حضرت والاکے بارے میں مضمون اگرکوئی صاحب لکھیں توہمیں ضرورارسال فرمائیں تاکہ افکارقاسمی میں شامل کیاجاسکے۔
(ناصرالدین مظاہری)
 
Last edited by a moderator:
Top