حمد باری تعالیٰ یم جسیم الدین شرر

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
حمد باری تعالیٰ
تارے اس کے ہیں ماہِ تاب اس کا
اسکی کیا مثل کیا جواب اس کا

نورِ خورشید ہے عطا اس کی
چاند کیا شئے ہے کیا شباب اسکا

وہ تصور میں بھی نہیں آتا
کیا خیال اسکا کس کوخواب اسکا

جلوہ دیکھے جو ہوش کھو بیٹھے
حسن اس کا ہے خود نقاب اس کا​
 
Top