۷۲۳/د
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام، مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہمارے شہر کی مساجد میں معذور افراد کے لیے {جیسے پیر میں تکلیف، گھٹنوں میں درد، کمردرد یا کھڑے نہ ہوپانا، یا سجدہ زمین پر نہ کرپانا یا کوئی اور عذر ہو جس سے نماز کھڑے ہوکر ادا نہیں کرسکتے} مسجد کی صف میں دونوں کنارے پر کرسیاں رکھی جاتی ہیں؛ تاکہ معذور افراد اس پر نماز ادا کرسکیں، ایسے ہی ہماری بھی مسجد میں معذور افراد کے لیے کرسی کا انتظام ہے؛ مگر وہ کرسیاں ایک خاص ڈیزائن کی بنی ہوئی ہیں، بعض افراد نے اعتراض کیا ہے کہ ایسی کرسی پر نماز کا پڑھنا درست نہیں ہے۔
جواب طلب امر یہ ہے کہ اس خاص ڈیزائن والی کرسی پر مذکورہ معذور افراد کی نماز درست ہوسکتی ہے یا نہیں؟ یا پلاسٹک والی کرسی پر نماز ادا کی جائے، یا د رہے کہ خاص ڈیزائن والی کرسی اِسٹیل کی بنی ہوئی ہے، مزید معلومات کے لیے کرسی کی تصویر نماز ادا کرنے کی حالت کی بھیجی جارہی ہے؛ تاکہ نماز کی ہیئت سمجھنے میں دشواری نہ ہو، جس میں تصویر نمبر ایک کی حالت سجدہ کی ہے جس میں مکمل سجدہ کرسی پر ہے اور تصویر نمبر دو کی حالت بھی سجدہ کی ہے جس میں اشارتاً سجدہ کیا جارہا ہے اور تصویر نمبر تین کی حالت رکوع کی ہے جس میں رکوع کو ادا کرتے ہوئے دکھایا ہے ایک رکوع کی شکل گھٹنے پر کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے اور ایک رکوع کی لکڑی پر ہے دونوں میں سے کونسی شکل درست ہے، آپ حضرات سے درخواست ہے کہ تصویر میں خاص شکل والی کرسی پر نماز کا ادا کرنا درست ہے یا نہیں جو کہ اسٹیل کی ہے اور پلاسٹک والی کرسی پر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے، نماز ادا ہوجائے گی یا نہیں؟ یعنی رکوع، سجدہ وغیرہ کا کیا طریقہ ہے؟ اور تصویر میں جو سجدہ اور رکوع کی حالت دکھائی گئی ہے اس حالت میں نماز ادا ہوجائے گی یا نہیں؟ قرآن واحادیث کی روشنی میں اور فقہاء کرام کے ارشادات کے مطابق جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ومشکور ہوں۔
فقط
بندہ آفاق احمد خاں