ایصال ثواب کیلئے قبرستان جانا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سوال: (130) 1........ ایصال ثواب کیلئے قبرستان جانا ضرورہ ہے ،یا گھر سے بھی ہو سکتا ہے ؟ نیز ایصال ثواب کرنے کا صحیح طریقہ
کیا ہے ؟ بینواتوجرو.
2...... مردوں کے نام ایصال ثواب کر نے کیلئے ،ان کے نام سے رقم یا کتابیں دیدی جائیں ،تو ایصال ثواب صحیح ہو جا ئیگا یا نہیں
بینوا توجرو.

الجواب .حامد ومصلیا ومسلما : 1....ایصال ثواب کے لئے قبرستان جانا ضروری نہیں ،
ایصال ثواب جس طرح قبرستان جانے سے ہو گا ،اسی طرح گھر سے بھی ہوجائیگا (1) لیکن قبرستان جانے کی تر غیب روایات میں جو آئی ہے ،وہ دوسرے فوائد ومقاصد کیلئے ہے ، گھر سے ایصال ثواب کر نے کی صورت میں وہ مقاصد حاصل نہ ہو ں گے .
مثلا قبرستان جاکر ایصال ثواب کر نے کی صورت میں میت کو انس حاصل ہو گا .
(2) جانے والے کو فکر آخرت اور دنیا کی بے ثباتی کا احساس پید ا ہو گا وغیرہ وغیرہ .
(3) اور یہ فوائد گھر سے ایصال ثواب کر نے کی صورت میں حاصل نہ ہو ں گے .

ایصال ثواب کر نے کا طریقہ یہ ہے کہ اولا تین بار درود شریف پڑھے پھر دعا کرے کہ اس تلاوت اور نیک عمل کا ثواب فلاں ، فلاں کو، اور جتنے مومنین وفات پا چکے ہیں ،سب کو پہنچ جائے .

2.... دینی مدارس میں دینی کتابوب کیلئے رقنم دیدی جائے ،یا دینی کتابیں خرید کر دیدی جائیں تو جتنے لوگوں کے ایصال ثواب کے لئے کتابیں یا اسکی رقم دی جائے گی ،ان سب کو ثواب اس وقت تک ملتا رہے گا، جب تک کتابوب سے نفع اٹھایا جا ئے گا .
واللہ اعلم با لصواب .
کتبہ : محمد عثمان غفرلہ
.الجواب صحیح: عبد اللہ غفرلہ . ماخوذ فتاویٰ ریاض العلوم جلد 1 ص 284تا 285
 
Top