ضروری نوٹ یاد رکھیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
رمضان المبارک یقینا رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس میں کوئی شک نہیں نیکیوں کا وزن وہم وگمان سے زیادہ بڑھا دیا جاتا ہے اعمال صالحہ کی طمع وحرص بڑھ جاتی ہے.اوراد وظائف کی طرف میلان زیادہ سے زیادہ ہوجاتا ہے .بعض لوگ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں .لاریب یہ اچھی بات ہے اور ہونا بھی چاہئے . لیکن کیا ..............................؟
مقامی مسجد میں ایک صاحب برائے ایصال ثواب ایک کتابچہ تقسیم کر رہے تھے بغیر کسی تبصرہ کے اس کا اقتباس پیش خدمت ہے اپنی رائے ضرور دیں.
باب .میت کا غسل صفحہ 29 ''ضروری نوٹ یاد رکھیں''
میت کو قبر میں لٹانے کے بند کرنے سے پہلے اذان دےدیا کرو . میت کے کان اذان کی آواز آجائے .اس کے بعد قبر کو بند کردو .قیامت تک میت کو سوال وجواب نہیں ہوتا . کیوں کہ اذان کی آواز سے منکر نکیر واپس پلٹ جاتے ہیں . قیامت تک ازان کی آواز قبر میں گو نجتی رہے گی . منکر نکیر واپس ہوتے رہیں گے
.
 

خادمِ اولیاء

وفقہ اللہ
رکن
یہ ان ہی بدعتی لوگوں کے من گھڑت عقیدے ہیں جن کا مقصد پیٹ ہوتاہے
اور قبر کو پوجنا ان کی اہم عبادت
اللہ ان کے شر سے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
و اذا قیل لہم اتبعوا ما أنزل اللہ، قالوا بل نتّبع ما ألفینا علیہ آباءنا۔۔۔
اللہ ان سے ضرور پوچھے گا۔
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی آحادیث سے یہ ثابت ہے کہ نماز جنازہ اور بعد دفن میت کے سورۃ بقرہ کا ابتدائی اور آخری حصہ پڑھنا،،،،،،،،، مگر قبر پر آذان کا ثبوت نہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نہ صحابہ نہ تابعین نہ تبع تابعین کے دور میں ملتا ہے شامی ص659ج1انہ لا یسن الاذان عند ادخال المیت فی قبرہ میت کو دفن کرتے وقت آذان کہنا جیسا آج کل عادت ہوگئی ہے مسنوںن نہیں ہے،،،،،،،،،،،،،،،،
 
Top