الغزالی اسلامی فورم پر تبدیلی

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
الحمد للہ الغزالی کا قیام عمل کا مقصد فداہ ابی امی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان مبارک '' بلغوا عنی ولو آیۃ'' کے تحت ہوا تھا .میں سمجھتا ہوں اللہ کے فضل وکرم سے ہم کسی حد تک کامیاب بھی ہیں .الغزالی انتطامیہ کی کوشش ہےقرآن وسنت کے ماہرین کی نگرانی میں یہ اسلامی فورم اپنا سفر طئے کرتا رہے .الحمد للہ جمشید بھائی ،مفتی جسیم صاحب قاسمی . مفتی شہزاد صاحب ، جناب بے باک صاحب اور جناب مجیب منصور صاحب .یہ حضرات قابل، ذی علم اور ماہرین اسلامیات میں ہیں جناب مولانا مجیب منصور صاحب کئی خصوصیات کے حامل شیخ العرب والعجم حضرت مولانا اختر صاحب دامت برکاتہم سے منسلک اور صحاح ستہ جیسی متبرک کتب کے درس وتدریس سے بھی منسلک ہیں اسی لئے الغزالی کے بہت پیارے رکن محترم مولانا مجیب منصور صاحب دامت برکاتہم کوالغزالی کے اسلامی اور نہایت حساس سیکشن سیرت سرور کائنات ،سیرت سلف، حیاۃ الصحابہ اور بحث ومباحثہ کا ''موڈریٹر بنا دیا گیا ہے اور اس سیکشن کی تمام ذمہ داریاں انہیں سونپ دی گئی ہیں، اب یہ سیکشن چلانا اسے بنانا اس کی چیکنگ کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں گے۔البتہ کسی بھی مشاورت یا مدد کے لئے وہ جسے چاہیں اسے طلب کر سکتے ہیں۔ والسلام
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
سبحان اللہ . . .

بہت بہت مبارک ہو مجیب بھائی کو . . .اور الغزالی کے تمام اراکین کو بھی

ان شاءاللہ ہم سب کو سیرت نبی صل اللہ علیہ و سلم اور سیرت صحابہ کے متعلق بیش قیمتی باتیں حاصل ہونگی
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
بہت بہت مبارک ہو مجیب صاحب
امید ہے الغزالی انتظامیہ میں آپ کی شمولیت فورم کے لئے بہت مفید ثابت ہو گی
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top