ISO کیا ہے؟

  • موضوع کا آغاز کرنے والا پیامبر
  • تاریخ آغاز
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
آئی ایس او فارمیٹ کسی "سی ڈی/ڈی وی ڈی " کے ڈیٹا کو مکمل طور پر کاپی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے یا دوسرے الفاظ میں اس فارمیٹ کی مدد سے “سی ڈی یا ڈی وی ڈی امیج ”بنائی جاتی ہے۔ یہ ورچوئل (مجازی اور فرضی) ڈسک ہوتی ہے جسے آئسو پروگرام کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔آئسو اور زِپ فائل میں بنیادی فرق یہ ہے کہ زِپ فائل کو اَن زپ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ اگر 1 جی بی کی فائل اَن زپ کرنے لگ جائیں تو 20 منٹ تک لگ جاتے ہیں لیکن آئسو چاہے 8 جی بی کی ہو، سیکنڈوں میں کھل جاتی ہے۔ آئسو کی مدد سے فائلیں کاپی کرنا آسان ہے۔ امیج بن جانے کے بعد آپ اس کو کہیں بھی ٹرانسفر کرسکتے ہیں، یہ کاپی شدہ ڈیٹا بالکل اصل سی ڈی کی طرح کام کرتا ہے۔ بلکہ اس سے کہیں بہتر۔
آئسو بنانے اور استعمال کرنے کے لیے میجک ڈسک نامی سوفٹویئر مفت دستیاب ہے۔ اس کے مدد سے ہم آئسو بناتے ہیں اور اسی کے ذریعے ہم آئسو فائل اوپن کرتے ہیں۔آئسو فائل کو کھولنے کے عمل کو “ماؤنٹ” کہتے ہیں۔ اس عمل کو کرنے کے لیے میجک ڈسک آپ کے کمپیوٹر میں ایک فرضی سی ڈی روم/ڈی وی ڈی روم انسٹال کرلیتا ہے۔ آخر میں امیج کو ماؤنٹ کیا جاتا ہے۔
آئسو بنانے کے لیے درج ذیل ڈاؤن لوڈ لنک سے میجک ڈسک ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں، اپلیکیشن چلادیں۔ اس سے آپ کے سسٹم ٹرے میں اس کا آئیکن آجا ئے گا۔
جس سی ڈی/ڈی وی ڈی کا امیج بنانا ہو اس کو انسرٹ کریں، اور میجک ڈسک کے آئیکن پر رائٹ کلک کریں اور Make CD/DVD image پر کلک کریں۔اور اوکے کردیں۔ لیجیے آئسو تیار ہے۔
آئسو کو چلانے کے لیے دوبارہ میجک ڈسک کے آئیکن پر رائٹ کلک کریں۔ ورچوئل سی ڈی/ڈی وی ڈی روم پرجائیں، یہ آپشن سب سے اوپر ہوتا ہے۔ اگلے مرحلے میں No Media لکھا ہوگا، اس پر جائیں ، اگلے مرحلے میں ماؤنٹ پر کلک کردیں۔ آئسو فائل کی لوکیشن دیں جہاں فائل رکھی ہوئی ہے۔ لیجیے! فائل ماؤنٹ ہوگئی ہے۔
آئسو کو دیکھنے یا براؤز کرنے کے لیے مائی کمپیوٹر میں جائیں، اگر سی ڈی آٹو رَن ہوئی تو ٹھیک! نہیں تو آپ دوسری سی ڈیز کی طرح آئسو کو فرضی سی ڈی روم سے براؤزکرسکتے ہیں۔ یہ فرضی سی ڈی/ڈی وی ڈی روم آپ کے حقیقی سی ڈی روم کے آئیکن کے قریب ہی ہوتا ہے۔
اگرآپ کے پاس ایسی سی ڈی ہے جس میں بہت اہم ڈیٹا ہے، لیکن سی ڈی پر اسکریچز بہت زیادہ ہیں، تو اس کا آئسو بنایئے اور بے فکر ہوجائیے۔اس سے آپ کا تمام ڈیٹا محفوظ ہوجاتا ہے اور آئندہ آپ کہیں بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔
عموماً اپلیکیشنز پر مشتمل سی ڈی کے ڈیٹا کو اگر کاپی کیا جائے تو وہ ہارڈ ڈسک سے رَن کرنے سے فائل رَن نہیں ہوتی، کیوں کہ کچھ فائلیں سی ڈی بَرن کرتے وقت ہائیڈ کرلی جاتی ہیں، جنہیں ہم ظاہر نہیں کرسکتے۔ نتیجتاً یہ فائلیں کاپی ہونے سے رہ جاتی ہیں اور ہمارا کاپی کردہ مواد نہیں چلتا۔ اس کے لیے آپ سی ڈی کا آئسو بنائیں اور مزے لوٹیں۔
اپنی تمام سی ڈیز /ڈی وی ڈیز کا آئسو بنائیں اور کمپیوٹر پر منتقل کردیں کیوں کہ سی ڈیز گم ہوسکتی ہیں، یا اسکریچز ان کی عمر کم کرسکتے ہیں۔
 

ندوی

وفقہ اللہ
رکن
واہ صاحب واہ مزہ ہی تو آگیا
میرے پاس قرآن کریم کا ایک سوفٹ ویر ہے وہ بنا ڈسک انسرٹ کئے نہیں چلتا،اب جھنجٹ سے نجات مل گئی
جزاک اللہ
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
ندوی نے کہا ہے:
واہ صاحب واہ مزہ ہی تو آگیا
میرے پاس قرآن کریم کا ایک سوفٹ ویر ہے وہ بنا ڈسک انسرٹ کئے نہیں چلتا،اب جھنجٹ سے نجات مل گئی
جزاک اللہ

شکر ہے آپ کے کام آیا۔
 
Top