بک مارکس اور فیورٹس ایڈریسز تاحیات محفوظ کریں۔

  • موضوع کا آغاز کرنے والا پیامبر
  • تاریخ آغاز
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
بک مارکس یا فیورٹس انٹرنیٹ لائف کا لازمی حصہ ہیں، ہماری نازک طبیعت پر ہر بار ایڈریس ٹائپ کرنا گراں گزرتا ہے، اس لیے ہم اپنے پسندیدہ ایڈریسز مختلف طریقوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ میں ویب ایڈریسز محفوظ رکھنے کے لیے ایک سائٹ کا استعمال کرتاہوں،
www.allmyfaves.com
کہیں سے بھی لوگ اِن ہوں اور ویب ایڈریسز تک ایکسس کریں۔ امپورٹ ایکسپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔
Join کریں۔ یوزر نیم، ای میل، پاس ورڈانٹر کریں۔
اگلے دو اسٹیپ میں Continue کریں۔
متعدد باکسز نمودار ہوں گے، کسی ایک پر ماؤس لے جائیں, add faves لکھا آئے گا۔
کلک کریں، نئے اسکرین سامنے آئے گی، اس میں ایڈریس پیسٹ کردیں۔ اگر ضرورت پڑے تو نچلے خانے میں معلوماتی جملہ بھی لکھدیں۔ SUBMIT کردیں۔
آپ نے ایک بک مارک کامیابی سے ایڈ کرلیا ہے۔ ویب سائٹ کا لوگو بھی ایڈ ہوجائے گا۔ باقی بک مارکس بھی اسی طریقے سے ایڈ کرتے جائیں۔
دائیں طرف آپکو دو بٹن نظر آئیں گے +کا نشان اور Edit۔
+کے نشان سے آپ نیا ٹیب داخل کرسکتے ہیں۔ اور مختلف قسم کے faves الگ الگ ترتیب دے سکتے ہیں۔
ایڈٹ سے آپ پہلے سے داخل کیے گئے faves کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ اسے ہر ایک faves پر پنسل کا آئیکن آجائے گا، کلک کریں اور نیا نام دیں۔ یا پھر نیچے دیئے گئے ڈسٹ بن پر کلک کرکے اسے ڈیلیٹ کردیں۔

اور ہاں! اکاؤنٹ بنانے کے بعد دائیں طرف اوپر والے کونے میں آپ کی آئی ڈی ہوگی مثلاً Atarafi’s favesاس پر لازمی کلک کریں، اگر نہیں کریں گے تو آپ ویب کے ہوم پیج پر ہوں گے، جو بھدّا سا ہے، آپ اپنے اکاؤنٹ میں آجائیں۔

پھر ملاقات ہوگی۔ والسلام علیکم
 
Top