اخبار الكتب - تنسیق النظام شرح مسند الامام (ابی حنیفہ)، مولانا محمد حسن السنبھلیؒ ،(عربی) تحقیق ندوی

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
شرح مسند امام ابی حنیفہ ، شیخ عابد سندھیؒ کی خبر کے سلسلہ میں جیسا کہ لکھا گیا تھا ۔

’’امام ابو حنیفہؒ کی مسانید بیسیوں ہیں ۔ اور ان پر ۔۔۔اور حدیثی کام اس کے علاوہ ہیں ۔
ان کی مسانید میں سب سے زیادہ مشہور ، مستند ۔۔۔امام حافظ عبد اللہ الحارثی البخاریؒ کی مسند امام اعظم ہے ۔
اس کے اوپر بھی اگرچہ کئی طرح کام ہوا ہے ۔ لیکن اس کا ایک اختصار جو الحصکفیؒ نے کیا بہت مشہور ہے ۔
اگرچہ مسند الحصکفیؒ ۔۔۔۔۔۔۔مسند الحارثیؒ کا ہی اختصار ہے لیکن انہوں نے کچھ وہ روایات جو امام حماد بن ابی حنیفہؒ نے اپنے والد سے روایت کی ہیں ۔۔۔وہ بھی اس میں لی ہیں ۔۔۔وہ انہوں نے یا تو مسند امام اعظمؒ ابن خسروؒ سے لی ہیں یا براہ راست مسند حماد بن ابی حنیفہؒ جو کہ دراصل کتاب الآثار کا ہی نسخہ ہے ۔۔۔سے لی ہیں۔
مسند الحصکفیؒ کی دو شروح شائع ہو چکی ہیں ۔
ایک امام ملا علی قاریؒ کی ۔۔۔۔سند الانام
دوسری مولانا محمد حسن سنبھلیؒ کی۔۔۔تنسیق النظام


ايك اور شرح جو عرصہ دراز سے مخطوط تھی اور ان دونوں شروح سے زیادہ بڑی تھی ۔اب مولانا تقی الدین ندوی صاحب کی تحقیق سے دار النوادر سے ۷ جلدوں میں شائع ہو گئی۔
المواهب اللطيفة شرح مسند الإمام أبي حنيفة - شيخ محمد عابد السنديؒ ‘‘
-------------------

مولانا محمد حسن سنبھلیؒ کی شرح مسند ابی حنیفہ۔ تنسیق النظام شرح مسند الامام ۔بھی ہندوستانی علماء کی علم حدیث کی خدمات میں سے ایک بلند پایہ کتاب ہے ۔
مولانا عبد الرشید نعمانیؒ کے مطابق یہ شرح ،مولانا حسن سنبھلیؒ کے معاصر مولانا عبد الحی لکھنویؒ کی
۔تعلیق الممجد شرح موطا امام محمد۔ سے بدرجہا بڑھی ہوئی ہے ۔

مکتبہ البشری کراچی سے مسند امام اعظم ، الحصکفی کے حاشیہ میں اچھی طباعت کے ساتھ یہ شائع ہو چکی ہے ۔
لیکن اس میں طباعت تو جدید خوبصورت ہے ۔ لیکن تحقیق و تعلیق کے بغیر ہے ۔
اور دوسرا اس میں مولانا محمد حسن ؒ کا مقدمہ بھی نہیں شامل کیا گیا ۔ جو کہ بہت تحقیقی مقدمہ ہے ۔

مولانا تقی الدین صاحب جن کی تحقیق سے بلند پایہ کتب شائع ہوچکی ہیں ،
ان کے بیٹے مولانا ولی الدین ندوی صاحب کی تحقیق سے ،تنسیق النظام بھی جدید تحقیق و تعلیق کے ساتھ
۳ جلدوں میں شائع ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ معلومات نہیں ملیں ۔
%D8%AA%D9%86%D8%B3%D9%8A%D9%82-%D8%A7%D9%84%D9%86%D8%B8%D8%A7%D9%85.jpg


شیخ ڈاکٹر سائد بکداش صاحب کی تحقیقی کتاب ’’الإمام الفقيه المحدث الشيخ محمد عابد السندي الأنصاري‘‘
میں مسند امام اعظم الحصکفی کی تین شروح ،
شرح ملا علی القاریؒ
شرح عابد سندھیؒ
شرح السنبھلیؒ
سے ایک حدیث کی شرح كا آپس میں ایک تقابل پیش کیا ہے ۔
نموذج مقارن بين شروح مسند الإمام أبي حنيفة الثلاثة
آخر میں یہ بھی فرمایا ہے کہ اگرچہ بعض شروح کو دوسری پر فضیلت ہے لیکن ہر شرح کا اپنا اپنا مقام ہے ۔‘‘

ان میں ملا علی قاریؒ کی شرح کی میرے علم کے مطابق ابھی اچھی تحقیق نہیں ہوئی ۔

 
Top