افکار قاسمی (وفیات الاعیان نمبر)

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مجلہ افکار قاسمی (وفیات الاعیان نمبر)
’’افکارقاسمی ‘‘الغزالی فورم کاوہ ترجمان ہے جوکئی سال پہلے تک معیاری مضامین اوراصلاحی مشمولات کی وجہ سے علمی حلقوں میں قدرکی نگاہوں سے دیکھاجاتارہا،اس کاانٹرنیٹ ایڈیش اہل علم حضرات ڈاؤنلوڈکرکے اپنے پاس محفوظ رکھنے کااہتمام اورالتزام کرتے ،اظہارتشکرسے لبریز پیغامات ارسال کرتے،اس مجلہ سے فیضیاب وراہ یاب ہونے کی نویدجانفزاسناتے اورادارہ کومحض یہ سوچ کر مسرت ہوتی کہ اللہ احکم الحاکمین نے کسی نہ کسی درجہ میں دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے سنہرا موقع بخشاہے ۔۔۔درمیان میں بعض حضرات کے کنارہ کش ہوجانے کی وجہ سے یہ سلسلہ موقوف ہوگیاتھا۔۔۔اب پھرنئے دم خم کے ساتھ ہم اس شمارہ کی اشاعت کاسلسلہ شروع کرنے پرخدائے وحدہ لاشریک لہ کاشکربجالاتے ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کوامت محمدیہ کے لئے محبوب ونافع فرماکرہدایت ورہبری کاذریعہ بنائے۔
یہ شمارہ عشرۂ رواں میں روانہ ہونے والی نہایت ہی اہم وبیش قیمت شخصیات کے چیدہ وچنیدہ تذکاروتذکرے پرمشتمل ہے اس میں سے بعض شخصیات ایسی ہیں جن پرمستقل خصوصی نمبرات کی اشاعت ہونی چاہئے تھی،بہت سی ایسی ہستیاں ہیں جن کی سوانح حیات منظرعام پرآجانی چاہئے تھیں تاکہ ان کے بعدوالے اپنے سے پہلوں کی زندگیوں سے نشان راہ تلاش کرکے ہدایت کی راہوں پرگامزن ہوسکتے لیکن افسوس!یاتوان شخصیات پرلکھاہی نہ گیایالکھاگیاتوشائع نہ ہوا،شائع ہواتوصحیح معنوں میں اورصحیح ہاتھوں میں نہ پہنچا۔درج ذیل ای میل پرآپ اپنے مضامین ارسال فرمائیں ۔




حجم: 7.18 ایم بی​
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آخر انتظار ختم ہوا!وعدہ کے مطابق الحمداللہ افکار قاسمی پوسٹ کردیا گیا ہے،میں پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں جن کی بدولت آج افکار قاسمی ہمارے ہاتھوں میں ہے۔بالخصوص مولانااحمد قاسمی صاحب اور مولانا مفتی ناصر مظاہری صاحب کا جن کی محنت سے افکار قاسمی ہم تک پہنچا۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے اس کو پڑھیں دوسروں تک پہنچائیں اور اپنی آراء اور تجاویز سے نوازیں تاکہ ہم افکار قاسمی کو بہتر سے بہتر طریقے سے آپ تک لا سکیں۔جزاک اللہ
آپ کی تجاویز اور آراء کا انتظار رہے گا۔
والسلام!
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
نیزایک شکایت یہ بھی ہے کہ شمارہ کی ایم بی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ڈاؤنلوڈ ہونے میں وقت اورڈاٹازیادہ خرچ ہوتاہے
حضرت غالبا یہ فائل اتنی بڑی نہیں ہے کیونکہ جو میرے پاس ہے وہ تقریبا سات ایم بی کی ہے جو ڈاؤن لوڈ ہونے میں دو منٹ کے لگ بھگ وقت لیتا ہے۔ لیکن کوشش کروں گا کے فائل کا حجم اگر کم ہو سکے تو مزید کم کر کے ان شاءاللہ اپلوڈ کردیا جائے گا۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
داؤدصاحب! یہ سب توآپ اورقاسمی صاحب کی توجہات عالیہ کافیض ہے میں نے توانگلی کٹاکرشہیدوں میں نام لکھوانے کی ادنی کوشش کی ہے اللہ قبول فرمائے
آمین ثم آمین
یہ سب آپ کی بدولت محنت اور لگن سے ممکن ہوا،اور قاسمی صاحب کی سرپرستی سب سے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جناب مدیر افکار قاسمی صاحب مفتی صاحب نے صحیح فرمایا فائل سائز سو ایم بی سے اوپر ہے۔میں ٹہرا نرا ملا۔بجے کالج کے امتحان کی تیاری میں پوری طرح مصروف ہیں۔بس جیسے تیسے اپلوڈ نگ ہو گئی۔باقی مدیران با اختیار کچھ کر سکتے ہوں ذرہ نوازی ہوگی
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
نیزایک شکایت یہ بھی ہے کہ شمارہ کی ایم بی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ڈاؤنلوڈ ہونے میں وقت اورڈاٹازیادہ خرچ ہوتاہے

حضرت فائل کے نیچے ایک ڈاؤن لوڈ کا آپشن دے دیا گیا ہے وہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں تو فائل صرف 18۔7 ایم بی کی ہے۔
 
Top