مفتی ناصر صاحب مظاہری کو مبارک باد

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
الغزالی کے منتظم اعلی، ماہنامہ آئینہ مظاہر وافکار قاسمی کے اڈیٹر ایشاء کی عظیم درسگاہ مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور کے استاذ حضرت مولانا مفتی ناصر الدین ناصر مظاہری ثم لکھیم پوری 14 جنوری 2018 ،عمرہ کیلئے تشریف لے جارہے ہیں ۔
ہماری اور تمام اراکین الغزالی کی طرف سے مفتی صاحب کو مبارک باد۔نیز یہ درخواست بھی ہے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،مزار اقدس پر سلام عرض کردیں ۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
@مفتی ناصرمظاہری کو میری طرف سے دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارک باد
حضرت سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے، چاہے کعبہ پر پہلی نظر ہو یا کسی اور موقع دعا کا اہتمام ہو ہر موقع پر ہم گناہ گاروں ضرور یاد رکھیں،اور مدینہ میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ پر حاضری کے وقت ہم ناچیزوں کی طرف سے سلام عرض کردیجئے گا۔
دعا گو ہوں اللہ پاک آپ کے اس مبارک سفر کو قبول فرمائے اور آسان فرمائے،اور ہم سب کو بھی زیارت حرمین شریفین سے مستفید فرمائے،اور حج و عمرہ کی بار بار توفیق نصیب فرمائے،آمین ثم آمین
 
Top