اخبار الکتب -السَّیْحُ الجاری إلٰی جنۃ البخاری -درسی تقریر صحیح بخاری ، سید انور شاہ کشمیریؒ

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
’’السَّیْحُ الجاری إلٰی جنۃ البخاری‘‘ المعروف ’’تقریرِ علامہ کشمیری ؒ ‘‘[تین جلدیں]

افادات وافاضات: امام العصر حضرت علامہ سید محمد انور شاہ کشمیریؒ ۔
رشحاتِ قلم : حضرت مولانا حکیم عبدالحلیم بن امیر بخش سردارپوری ملتانیؒ ۔
صفحات جلدِاول: ۳۸۲، جلدِ دوم: ۳۷۰، جلدِ سوم: ۲۴۰۔
قیمت: درج نہیں۔ ناشر: مکتبہ عشرہ مبشرہؓ، ۳۸، غزنی سٹریٹ، اردو بازار، لاہور۔ باہتمام: دارالتصنیف والتحقیق ، فیصل آباد

’’ زیرِ تبصرہ کتاب تین جلدوں میں علامہ سید محمد انور شاہ کشمیری ؒ کی صحیح بخاری کی عربی زبان میں درسی تقریر پر مشتمل ہے، جسے حضرت کشمیریؒ کے شاگرد مولانا حکیم عبدالحلیم بن امیر بخش سردارپوری ملتانیؒ نے سن ۱۳۴۱ھ میں جمع و ضبط فرمایا تھا۔ آپ کے فرزند حضرت مولانا محمد قاسمؒ نے اس کی تصحیح ، اور مشہور عالم دین حضرت مولانا محمد عیسیٰ گورمانیؒ (گوجرانوالہ) نے اس پرنظرثانی کی اور حضرت کے پوتے مولانا ضیاء الرحمن ناصر صاحب نے اس کی ترتیب وتزئین وغیرہ کا کام کرکے اُسے پہلی مرتبہ جمادیٰ الالیٰ ۱۴۳۸ھ مطابق فروری ۲۰۱۷ء میں شائع کیا، یہ اس مجموعہ اور تقریر کا پہلا ایڈیشن ہے۔
یہ ایک چھپا خزانہ تھا، جسے یہ حضرات بڑی محنت، جدوجہد اور زرِ کثیر صرف کرکے تقریباً ایک صدی گزرنے کے بعد منظر عام پر لانے میں کامیاب ہوئے۔ اس پر اُنہیں جتنا بھی مبارک باد دی جائے، کم ہے۔ بہرحال علم حدیث سے شغف رکھنے والے علماء وطلبہ کے لیے یہ ایک نادرتحفہ اور عمدہ سوغات ہے۔
کتاب کا ٹائٹل خوبصورت، کاغذ اعلیٰ اور جلد بندی مضبوط ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حضرت علامہ سید محمد انور شاہ کشمیری قدس سرہٗ کی دیگر کتب، افادات اور تقاریر کی طرح اس تقریر کا بھی فیض جاری وساری اور عام فرمائے اور جامع ومصححین ومرتبین کو اپنے شایانِ شان جزائے خیر عطا فرمائے۔‘‘
(ماہنامہ بینات کراچی ۔ مارچ۲۰۱۸۔جمادی الاخری۱۴۳۹ھ)
 
Top