میرے لۓتم کون ہو؟

عاجز سیماب علی شونو

وفقہ اللہ
رکن
کیسے بتاوں میں تمہیں
میرے لیئے تم کون ہو
تم دھڑکنوں کا گیت ہو
جیون کا تم سنگیت ہو
تم زندگی
تم بندگی
تم روشنی
تم تازگی
تم ہر خوشی
تم پیار ہو
تم پربت ہو
من میت ہو
آنکھوں میں تم
سانسوں میں تم
آہوں میں تم
نیندوں میں تم
خوابوں میں تم
تم ہو میری ہر بات میں
تم ہو میرے دن رات میں
تم صبح میں
تم شام میں
تم سوچ میں
تم کام میں
میرے لیئے پانا بھی تم
میرے لیئے کھونا بھی تم
میرے لیئے ہنسنا بھی تم
اورسونا جاگنا بھی تم
جاوں کہیں
دیکھوں کہیں
تم ہو وہاں تم ہو وہیں
کیسے بتاوں میں تمہیں
تم بن تو میں کچھ بھی نہیں
کیسے بتاوں میں تمہیں میرے لیئے تم کون ہو
یہ جو تمہارا روپ ھے
یہ زندگی کی دوپ ھے
چندن سے ترشا ہے بدن
بہتی ھے جس میں اک اگن
یہ شوخیاں،یہ مستیاں
تم کو ہواوں سے ملیں
ذلفیں گھٹاؤں سے ملیں
ہونٹوں میں کلیاں کھل گیئں
آنکھوں میں جھیلیں مل گئیں
چہرے میں سمٹی چاندنی
آواز میں ھے راگنی
شیشے کے جیسا انگ ہے
ندیوں کی جیسی چال ہے
کیا حسن ہے کیا حال ہے
یہ جسم کی رنگینیاں
جیسے ہزاروں تتلیاں
بانہوں کی یہ گولائیاں
آنچل کی یہ پر چھائیاں
یہ نگریاں ہے خواب کی
کیسے بتاوں میں تمہیں
حالت دل بیتاب کی
کیسے بتاوں میں تمہیں میرے لیئے تم کون ہو
کیسے بتاوں میں تمہیں
میرے لیئے تم ایمان ہو
تم ہی عبادت ہو میری
تم ہی تو چاہت ہو میری
تم ہی میرا ارمان ہو
تکتا ہوں میں ہو پل جیسے
تم ہی تو وہ تصویر ہو
تم ہی میری تقدیر ہو
تم ہی ستارا ہو میرا
تم ہی نظارہ ہو میرا
کس حال میں میرے ہو تم
جیسے مجھے کھیرے ہو تم
سارے میرے جیون میں تم
ہر پل میں تم
ہر چھل میں تم
میرے لیئے رستہ بھی تم
میرے لیئے منزل بھی تم
میرے لیئے ساحل بھی تم
میں دیکھتا بس تم کو ہوں
میں سوچتا بس تم کو ہوں
میں جانتا تو بس تم کو ہوں
تم ہی میری پہچان ہو
کیسے بتاوں میں تمہیں
میرے لیئے تم کون ہو ۔۔۔۔۔❤❤
 
Top