رگ ویدی آریہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
غذا​
رگ ویدی آریہ غذا میں گوشت اور ترکاریاں دونوں استعمال کرتے تھے بھیڑ اور بکرے کا گوشت بے تکلفی سے کھایا جاتا تھا، اور دیوتاؤں کی نذر کیا جاتا تھا ، تہواروں کے موقع پر یا دعوتوں میں میں چر بیلے بچھڑے کو بھی ذبح کیا جاتا تھا ، لیکن گائے کو اس سے پہنچنے والے فواید کے خیال سے "اگھنیا" نا قابل ذبیحہ سمجھا جاتا تھا۔دودھ ان کی خوراک کا خاص جز تھا دودھ سے بننے والی چیزوں میں گھی اور دہی کا استعمال عام تھا ،اناج کو پیسا جا تا تھا اور آٹے میں دودھ اور گھی ملا کر روٹیاں بنائی جا تی تھیں ،رِ گ ویدی ہندوستانیوں کے بھو جن میں تر کا ریاں اور پھل بھی شامل ہوتے تھے ۔

مشروبات :محض پانی اور دودھ ان کے ذوق کی تسکین کے لیے کا فی نہیں ہو تے تھے وہ جو شیدہ شرابوں کے بھی عادی تھے، مذہبی تقریبات میں سوم ان کا بڑا مر عوب مشروب تھا لیکن "سورا"جسے اناج سے کشید کیا جاتا تھا معمولی شراب کی حیثیت رکھتی تھی، پروہت اور پجاری اس کے استعمال کو نشہ آور ہو نے کی وجہ سے نا پسند کرتے تھے۔ بعض اوقات شراب جرم کا با عث ہو تی تھی جن کی اُس عہد میں کوئی کمی نہ تھی (رگ ویدی عہد ص 62
 
Top