اللہ تعالیٰ کی ایک اور عجیب بھی مخلوق

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اللہ تعالیٰ کی ایک اور عجیب بھی مخلوق​
نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی ایک اور عجیب بھی مخلوق بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت پر بڑی حیرت ہے کہ بعض چیزیں جو ہم نے نہیں دیکھیں وہ اس سے بھی زیادہ تعجب خیز ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے دو شہر پیدا فرمائے ان میں سے ایک مشرق میں تھا اور دوسرا مغرب میں ۔مشرقی شہر کے لوگ قوم عاد میں سے ہیں جو مومنین تھے اور مغربی شہر کے لوگ قوم ثمود کے مومنین کی با قیات ہیں۔ مشرقی شہر کا نام سریانی زبان میںَ،،مرقیسیا،، تھا اور عربی زبان جا بلق،، ہے اور مغربی شہر کا نام سریانی زبان میں ،، بر جیسا،، اور عربی زبان میں ،،جابرس،، ہے دونوں شہر وں کے دس ہزار دروازے ہیں اور ہر دروازے کا آپس میں درمیانی فاصلہ ایک فرسخ ( تقریبا ۴کلو میٹر ) ہے ۔ہر دروازے پر ایک روز ایک فرشتہ پہرہ دیتا ہے جو اسلحہ سے لیس ہوتا ہے ۔ جس فرشتے کی باری ایک مرتبہ آجاتی ہے تو قیامت تک اس کی دوبارہ باری نہیں آئیگی ۔نبی ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد ﷺ کی جان ہے اگر لوگوں کی کثرت نہ ہوتی اور ان کی آوازوں کا بے پناہ شور نہ ہوتا تو تمام دنیاان فرشتوں کی آواز یں سنتی۔

یہ شہر سورج کے طلوع وغروب ہو نے کی جگہ واقع ہیں اور اس کے پیچھے تین قومیں مشک، تا فیل ،اور تاریس آباد ہیں اور ان سے پہلے یا جوج وماجوج ہیں یعنی قوم عاد وثمود کی با قیات ان دونوں کے درمیان ہیں۔

شب معراج ،جبریل مجھے ان اقوام کی طرف لے گئے ۔میں نے یا جوج وماجوج کو اللہ تعالی کی عبادت واطاعت کی دعوت دی مگر انہوں نے میری دعوت سے انکار کر دیا پھر مجھے قوم عاد وثمود کی باقیات کی طرف لے جا یا گیا میں نے انہیں دعوت حق دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور سر تسلیم خم کردیا پس وہ ہمارے دینی بھائی ہیں پس ان میں سے جوکوئی نیک عمل کرے گا وہ تمھارے نیکو کاروں کے ساتھ ہو گا اور جو کوئی برائی کرے گا وہ تمھارے بروں کے ساتھ ہو گا پھر مجھے مشک ،تا فیل اور تاریس کی طرف لے جا یا گیا پس میں نے انھیں اللہ کے دین (اسلام ) کی دعوت دی مگر ان لوگوں نے میری دعوت کو جھٹلایا اور اللہ تعالی کے پیغام کو ماننے سے انکار کردیا اور اس کے رسولوں کی تکذیب کی پس یہ لوگ یا جوج وماجوج اور ان تمام لوگوں کے ساتھ جہنم میں ہوں گے جنہوں اللہ تعالیٰ کی نا فرما نی کی ۔تاریخ طبری اردوجلد اول ص ۵۲تا ۵۳
 
Top