سام سنگ کی انوکھی ڈیوائس جو فون چارج اور جراثیموں کا خاتمہ کرے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سام سنگ کی انوکھی ڈیوائس جو فون چارج اور جراثیموں کا خاتمہ کرے​
طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ایک اسمارٹ فون میں کسی ٹائلٹ سے بھی زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں بلکہ کرونا وائرس بھی اس ڈیوائس پر لمبے عرصے تک موجود رہ سکتا ہے یعنی ہر وقت استعمال میں رہنے والے یہ ڈیوائس کرونا وائرس کا بھی شکار بنا سکتی ہے خاص طور پر اگر اس کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے سام سنگ نے ایک ایسی پورٹ ایبل ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو فونز کو چارج کرنے کے ساتھ ساتھ یو وی ریڈی ایشن سے جراثیم سے پاک بھی کرتی ہے درحقیقت فونز کے علاوہ اسمارٹ واچز کو بھی جراثیموں سے پاک کیا جاسکتا ہے۔
کورین کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یو وی اسٹیریلائزر دس منٹ میں 99 فیصد جراثیموں کا خاتمہ کر سکتی ہے مگر یہ واضح نہیں کیا کہ کیا یہ ڈیوائس نئی کرونا وائرس کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں بڑے ڈسپلے والے فونز جیسے گیلکسی ایس ٹونٹی فائیو جی یا گلیکسی فولڈ بھی اس ڈیوائس میں فٹ آسکتے ہیں سام سنگ مطابق جہاں تک چارجنگ کی بات ہے اس میں چی وائر لیس چارجز دس واٹ آؤٹ پٹ کے ساتھ دیا گیا ہے اس میں ایک ایل ای ڈی آن آف انڈیکیٹر بھی موجود ہے جب کی ڈیوائس اس وقت خودکار طور پر بند ہو جاتی ہے جب اس کا ڈھکن کھولا جاتا ہے سام سنگ نے یہ ڈیوائس تھائی لینڈ میں فروخت کے لئے پیش کی ہے جس کی قیمت ایک ہزار پانچ سو نوے تھاءی بھات رکھی گئی ہے تاہم دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔منصف
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پہلے جراثیم ایجاد کیے جاتے ہیں اور پھر اس کا علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیں تھائی لینڈ والے فی الحال فائدہ اٹھا لیں
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ایک بات دیکھی وہ لوگ کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہیں دنیا سے الگ تھلگ سوچتے ہیں اور عمل کرتے ہیں ،اور جو چیز صحیح بنتاتے ہیں وہ پائیدار اور دیر پا چلنی والی ہوتی ہے،محنت ان میں بہت ہے شاید اس وجہ سے آگے رہتے ہیں۔
 
Top