نعت رسول مقبول ﷺ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نعت رسول مقبول ﷺ
مدینہ کی خوشبو بہاروں سے آگے
وہ منظر، جہاں کے نظاروں سے آگے

یہ شاہد ہے معراج کا واقعہ بھی
مقام نبی چاند تاروں سے آگے

ملائک سلاموں کا تحفہ لئے ہیں
قطاریں کھڑی ہیں قطاروں سے آگے

جو سدرہ پہ جبریل ہارے تو آقا
چلے لامکاں سے کناروں سے آگے

ابو بکر ؓ ،عمرؓ اور عثمانؓ وحیدرؓ
تیرے پیارے دنیا کے پیاروں سے آگے

سوالی ترے درپہ حاضر ہیں آقاﷺ
ہزاروں کھڑے ہیں ہزاروں سے آگے

دعا ہے مری شافع روز محشرﷺ
نکل جائے امت خساروں سے آگے

قیامت کے دن ہے بشر کی تمنا
تیرا ہو سہارا سہاروں سے آگے
( پروفیسرمحمد علی بشر)
 
Top