ہندوؤں کی مقدس کتابیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہندوؤں کی مقدس کتابیں​

ہندوؤں کی مقدس کتابوں میں وید، پرآن ،مہابھارت گیتا اور رامائن وغیرہ کے نام آتے ہیں جن کی مختصر سی وضاحت ذیل میں پیش کی جارہی ہے
وید,:
لفظ"وید"کا مصدر "ود" ہےجس کا معنی ہے عقل ,جاننا،سوچنا ،سمجھنا ،غوروفکرکرنا ،موجود ہونا اور حاصل کرنا وغیرہ" وید" کا لفظ خود "ویدو "میں استعمال نہیں کیا گیا بلکہ تقریبا دو ہزار سال کے عرصے میں میں ہندوؤں نے علوم اور رسوم سے متعلق اجو مواد جمع کیا اسے "وید "کا نام دے دیا گیا بعد کے تمام ہندو مصنفین کا حوالہ دیتے تو اور مستند سمجھتے رہے ہیں۔
ویدوں کی ترتیب و تشکیل آریہ قوم کے ہندوستان میں آنے کے بعد ہوئی لیکن اس کے لکھے جانے کےقطعی دور کے بارے میں مؤرخین کےدرمیان اختلاف رائے ہے۔
بعض حضرات کی رائے ہے کہ اس کے ابتدائی بھجن دوہزار قبل مسیح میں خوب عروج پر تھے ۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس سے پہلے معارض تحریر میں آ چکے تھے اور بعض حضرات کا کہنا ہے کہ ویدادب کا بہت سا حصہ پندرہ سو تا 400 قبل مسیح میں معارض تحریر میں آیا ۔تاہم بنیادی" ویدیں" چار ہیں۔
(1 ) رگ وید:اس وید میں دس ہزار منتر یا یا مناجاتی گیت ہیں ۔یہ وید مکمل طور پر نظم میں ہے جس میں ہندؤوں کے خداؤں کی تعریف اور بزرگی سے متعلق گیت جمع کیے گئے ہیں اور دیوتاؤں کو مخاطب کرکے ان سے دعائیں مانگی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ رگ وید باقی تمام ویدوں میں سب سے پرانا ہے ۔
( 2 )یجر وید :یجر وید کا معنیٰ ہےرسومات کا عالم ،یہ ویدمکمل طور پر رگ وید سے ماخوذ ہے اور قربانی کے موقع پر گایا جاتا ہے
(3) سام وید :اس ویدمیں صرف راگ اور گیت ہیں جو پروہتوں کی طرف سے قربانی پر پڑھے جاتے ہیں، اس کے کئی منتررگ وید سے ماخوذ ہیں،یتا ہم تاریخی طور پر اس وید کی کوئی اہمیت نہیں ۔
(4) اتھر وید:اس وید میں 6000 منتر یا مناجاتیں گئیت ہیں، تقریبا 1200 منتر رگ وید سے ماخوذ ہیں،یہ وید تقریبا نصف حصے میں نثر پر مشتمل ہے اور اس کا زیادہ ترحصہ جادو اور خیال خیالی باتوں سے متعلق ہے اور یہی وہ ویڈ ہے جس میں نظریہ ہم اوست کی تعلیم موجود ہے۔
یاد رہے کہ " اتھر وید" کا معنی ہے" رشی تھرو کی طرف سے دیا جانے والا علم " رگ ویدکے بعد اس کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور اس میں دیوتاؤں کے لئے ادا کی جانے والی مقبول عبادتوں میں استعمال ہونے والی رسومات کا بھی ذکر ملتا ہے۔
ویدی کتب کے حصے:
ویدی کتب میں سے ہر ایک کے کے چار حصے ہوتے ہیں۔
  1. دیوتاؤں کے لیے مناجاتی گیت اور منتروں کا حصہ
  2. رسوماتی موادجس میں قربانی وغیرہ کرنے کے مناسب طریقے اور رسومات ہدایت کی گئی ہیں۔
  3. آرنیک یعنی سنیاسیوں کے لیے ہدایت نامہ
  4. آپ نیسد۔ ۔
  5. ویدوںپر تبصرہ:
ہندو مذہب میں ان ویدوں کے شاعر کو "رشی" کہا جاتا ہے لیکن "رشی" کی جو تعریف ہندو مذہب میں کی جاتی ہے وہ" رسول" کی تعریف سے ملتی جلتی نہیں ہے اس لیے ہندو مذہب میں "رسی" کو اسلام کی طرح رسول یا نبی قرار نہیں دیا جاتا۔(تقابل ادیان)
 
Last edited:
Top