رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نام لیوا معنوی اولاد

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نام لیوا معنوی اولاد
تو ان پڑھ ہے اور حروف کتاب سے نہ آشنا ،لیکن تیری عظمت کی گواہی دینے والے وہ ہونگے، جنہیں ناز اپنے علم و فضل پر اور دعوی اپنے کمال فن کا ہوگا، کچھ لوگ تیرے اقوال و ملفوظات کی جمع تحقیق اور ان کی شرح و تفسیر میں اپنی عمر بسر کریں گے اور" بخاری و مسلم "ابن حجر و ابن جوزی کی طرح محدثین کے گروہ میں محشور ہو نا اپنے لیے باعث فخر سمجھیں گے ،ایک گروہ تیرے بتائے ہوئے احکام کی جانچ پڑتال، اور ان سے استنباط جزئیات کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کر دے گا اور ابو حنیفہ و شافعی مالک وایوسف، نخعی و مزنی کے مثل افتاء وتفقہ کو اپنے لئےباعث سعادت خیال کرے گا۔ ایک جماعت تیری باطنی تعلیمات کی دلدادہ ہو کر راہ سلوک و مجاہدہ میں پڑ جائے گی اور کتنے ہی جنید و شبلی ،جیلانی واجمیری تیرے ہی مشعل سے اپنے اپنے چراغ نسلا بعد نسل جلاتے رہیں گے ۔ رومی وسعدی، حافظ وشنانی، اکبر و اقبال نے اپنےشاعرانہ کمالات کو تیری غلامی پر نثار کرد یں گے۔ ابو حامد غزالی، اور ولی اللہ دہلوی اپنی سربلند تیرے ہیں بتلائے ہوئے حقائق اور اسرارکی تشریح و ترجمانی میں سمجھیں گے۔ اور رازی وطوسی، فارابی و ابن سینا کو عقل ودلیل کے طوفان میں اگر پناہ کہیں ملے گی، تو تیرے ہی دامن کے سائے میں! حدیث, اصول، فقہ،سلوک، تصوف کلام، کتنے ہی فن مخصوص تیری ہی سلسلہ کی خدمت کے لیے عالم وجود میں آئیں گے اور علوم و فنون کے کتنے ہی علمبردار،ہر ملک اور ہر قوم اور ہر زمانہ میں تحقیق وکاوش کو تیری خدمت کے لیے وقف رکھیں گے !برلن اور پیرس اور لندن تیرے اور تیرے دین کے دشمنوں کے پایہ تخت ہوں گے، لیکن تیرا نام ،ہمارے نام کے ساتھ ان شہروں میں بھی ہر روز، اور ہر روز بھی پانچ پانچ وقت ،بلند ہوتا رہے گا ،اور ہمارے عطائے کوثر کی شہادت بہم پہنچاتا رہے گا ۔ (ذکر رسول)
 
Last edited:
Top