گُل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نا چیز کو زنیرہ عقیل کہتے ہیں
"گُل" عرفیت بھی ہے اور لقب و تخلص بھی
تاریخ پیدائش: ‏ستمبر 2، 1995
جائے پیدائش: کراچی

نجی زندگی کچھ اس طرح ہے کہ پختون فیملی سے تعلق ہے شہزادی انتہائی ناز و نخروں میں پلی بڑھی لیکن بدقسمتی سے 18 سال کی عمر میں مارچ 2014 کو یتیم اور دسمبر 2014 کو یسیر ہوئی اس لیے دنیا کے تلخ حقائق سے شناسا ہوں

دیوبند مکتبہ فکر سے عالمہ کا کورس کر چکی ہوں
بی ایس سی این کی طالبہ اور پشاور میں نرسنگ کے شعبے سے منسلک ہوں والدین کے انتقال کے بعد ہوسٹل ہی میں مقیم ہوں

پختون فملی سے تعلق اور اردو سے محبت ہے لیکن کوشش کے باوجود ٹھیک طرح سے پڑھنے لکھنے کے قابل نہیں ہوئی۔
شاعری سے لگاؤ ہونے کی وجہ سے کبھی کبھی ٹوٹی پھوٹی شاعری بھی کر لیتی ہوں
کوشش رہتی ہے کہ فارغ اوقات میں کچھ نہ کچھ سیکھتی رہوں اور اسی طلب نے یہاں پہنچا دیا۔
کافی پہلے الغزالی فورم میں آئی ڈی بنالی تھی لیکن استعمال نہ کر پائی
ہماری پیاری اردو فورم میں محمدداؤدالرحمن علی صاحب نے یہاں پر آنے کی دعوت دی اور آگئی۔

بس یہی میرا تعارف ہے
امید ہے کہ آپ لوگوں کو میرا تعارف پڑھ کر میری بے وجہ کی باتوں پر ناراضگی نہیں ہوئی ہوگی۔

والسلام

زنیرہ عقیل
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
آپ کا تعارف پڑھ کے اچھا لگا بلکہ یہ جان کر از حد خوشی ہوئی کہ آپ ماشاءاللہ عالمہ بھی ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپ کو صبر جمیل اور استقامت عطا فرمائے،اور دنیا و آخرت کی خوشیاں نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین
امیدکرتاہوں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
آپ کو ہمیشہ الغزالی پر خوش آمدید
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ کا تعارف پڑھ کے اچھا لگا بلکہ یہ جان کر از حد خوشی ہوئی کہ آپ ماشاءاللہ عالمہ بھی ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپ کو صبر جمیل اور استقامت عطا فرمائے،اور دنیا و آخرت کی خوشیاں نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین
امیدکرتاہوں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
آپ کو ہمیشہ الغزالی پر خوش آمدید
بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
Top