زندگی کی ایک اور صبح مبارک ہو

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
زندگی کی ایک اور صبح مبارک ہو

وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُسَمًّى ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ[60]

[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور وہی تو ہے جو رات کو (سونے کی حالت میں) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہیں دن کو اٹھا دیتا ہے تاکہ (یہی سلسلہ جاری رکھ کر زندگی کی) معین مدت پوری کردی جائے پھر تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (اس روز) وہ تم کو تمہارے عمل جو تم کرتے ہو (ایک ایک کرکے) بتائے گا [60]

آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو کہ اللہ رب کریم نے ایک اور صبح عنایت فرمائی تاکہ ہم اپنے نامہ اعمال میں نیکیوں کو اضافہ کر سکیں اور اپنی کی گئی کوتاہیوں پر نادم ہو کر سچی اور پکی توبہ کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں

اے اللہ ہماری خطاؤں سے در گزر فرما اور اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرما
آمین

 
Top