ہم سب کے نبی صلی اللہ علیہ مغموم ہیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کل بروز جمعرات 7 صفر المظفر 1442ھ کو
حضرت اقدس مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی دامت برکاتہم کا اصلاحی خطاب تھا ، اختتام پر حضرت نے جو بات بتائی وہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

حضرت نے فرمایا (خلاصہ) ایک صاحب نے دوران مراقبہ یہ محسوس کیا کہ روضہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈانٹنے کی آواز آرہی تھی کہ یہاں (مدینہ منورہ میں) لوگوں کی حاظری بند ہوگئی ہے اور درود کی قلت (کمی) ہوگئی۔
یعنی درود کی کثرت کرو ۔

ہماری ذمہ داری
لہذا ساری امت (جس میں راقم بھی شامل ہے) درود کو جمعہ کے دن خاص کرنے کے بجائے ہفتہ کے تمام دنوں میں صبح و شام کثرت سے درود شریف پڑھنے کا معمول بنائے ۔

واضح ہو کہ محدثین نے 300 مرتبہ پڑھنے کو کثرت (زیادہ مقدار) کہا ہے ۔
اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین)
کتبہ العبد:سید مصطفیٰ زبیر قاسمی
نوٹ:یہ واٹ شاپ کے حوالہ سے شئیر ہے ۔پیغام کہ نہ ہم تصدیق کرسکتے ہیں نہ تکذیب۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔البتہ درود شریف کی کثرت کا معمول ہمیں بنا لینا چاہئے ۔ناقل عفی عنہ
 
Top