امسال رمضان المبارک29 دنوں کا ہوگا

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
امسال رمضان المبارک29 دنوں کا ہوگا​

بنگلور 26 اگست (سیاست نیوز) روز نامہ سیاست بنگلور کے کا ٹونسٹ اور ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری نے اپنے تجربات اور جائزہ کی بنیاد پر پیشین گوئی کی ہے کہ امسال رمضان المبارک 29 دنوں کا ہو گا ،انہوں نے بتایا کہ رمضان کا مبارک مہینہ اپنے تیسرے عشرے میں قدم رکھ چکا ہے .ایک عجیب خوشی ومسرت اور اطمینان روزہ داروں کے چہروں پر جھلکنے لگی ہے ،اور ساتھ ہی عید کا انتطار ہو نے لگا ہے اور کئی روزہ داروں نے بذریعہ فون یہ جاننا چاہا ہے کہ اس بار ان کے حق میں کتنے روزے آئینگے .اطلاعا عرض ہے کہ ان شاء اللہ اس بار رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا ،کیونکہ بروز منگل 30 اگست کو سورج اور شفق کے ختم ہونے کے 4 منٹ بعد چاند غروب ہوگا ،اور 4منٹوں میں ہلال کہیں نہ کہیں نظر آنے کا امکان بنتا ہے .ان دنوں پورا ملک مانسون کی بارش کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے .ایسے میں بنگلور میں شوال المکرم کے چاند کی رویت عامہ کی پیسین گوئی کئی دن قبل کرنے میں غلطی کا خدشہ ہوتا ہے ،اسی لئے عید سے دو دن پہلے اس وقت کے مطلع اور موسمی عناصر کا جائزہ لے کر اس کی پیشین گوئی کرنا ہی بہتر ہو گا .
(بشکریہ روز نامہ سیاست)
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
تو اس کا مطلب یہ ہوا ایک روزہ کھانے کا ارادا ہے ؟؟؟؟آپ سب کا ^o^||3 :puke!
مجھے بھی لگتا ہے منگل کو عید ہو گی شاید :)/\:)
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top