مجلس گپ شپ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

یہ لڑی اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ فورم کے معزز ممبران گپ شپ کرسکیں۔

تو چلیں جی شروع ہو جائیں۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ کی مجلس گپ شپ میں گپیوں کی تعداد بڑھانے کے بارے میں کچھ سوچا ہے کہ نہیں؟
یا کسی بیابان میں تین اشخاص کا یہ قافلہ اسی طرح چلتا رہےگا

اے جنوں کیوں لیے جاتا ہے بیاباں میں مجھے
جب تجھے آتا ہے گھر کو مرے صحرا کرنا
 
احمدقاسمی

بڑھانا گھٹا نا ۔یہ منتظم اعلیٰ جناب داؤد بھائی پر ہے ۔میرا تو حال ہے ۔ع:کشتی انھیں پر چھوڑی لنگڑ اٹھا دیئے ہیں۔
 
ان شاءاللہ جلد یہ مجلس ایسے آباد ہوگی کہ لوگ آپ سے آٹوگراف لینے کا تقاضا کرینگے۔
ان شاءاللہ یہ قافلہ چل پرا ہے لوگ آتے جائینگے کارواں بنتا جائے گا۔
بس دعاؤں کی خصوصی درخواست ہےکہ اللہ پاک امام غزالیؒ کے نام سے منسوب اور گلشن قاسمی کے اس چمن کو چار چاند لگادے۔آمین
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بڑھانا گھٹا نا ۔یہ منتظم اعلیٰ جناب داؤد بھائی پر ہے ۔میرا تو حال ہے ۔ع:کشتی انھیں پر چھوڑی لنگڑ اٹھا دیئے ہیں۔
حضرت آپ کے دعاؤں اور اللہ کی رحمت کے ساتھ ہم نے سب کو خوش آمدید کرنے کا بورڈ آویزاں کررکھا ہے ،محنت کرنا ہمارا کام ہے اور مدد دینا رب ذوالجلال کا کام ہے۔
میرا یقین ہے ان شاءاللہ یہ مجلس ایک دن افق پر ایسی نمودار ہوگی کہ لوگ انگشت بدنداں ہونگے۔
دعا کرتے رہیں ان شاءاللہ سب ہو جائے گا۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بڑھانا گھٹا نا ۔یہ منتظم اعلیٰ جناب داؤد بھائی پر ہے ۔میرا تو حال ہے ۔ع:کشتی انھیں پر چھوڑی لنگڑ اٹھا دیئے ہیں۔

محترم آپ کے کہنے کی ضرورت نہیں
آپ کی محنت نظر آرہی ہے
دراصل آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ

اتنی محنت سے بگاڑا ھے خود کو ،
جایئے آپ کسی اور کو سیدھا کیجئے
-جون ایلیا

اللہ آپ کو خوش و سلامت رکھے
اور ہمیں آپ سے مستفید ہونے کے مواقع اسی طرح میًسر آتے رہیں
آمین
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ان شاءاللہ جلد یہ مجلس ایسے آباد ہوگی کہ لوگ آپ سے آٹوگراف لینے کا تقاضا کرینگے۔
ان شاءاللہ یہ قافلہ چل پرا ہے لوگ آتے جائینگے کارواں بنتا جائے گا۔
بس دعاؤں کی خصوصی درخواست ہےکہ اللہ پاک امام غزالیؒ کے نام سے منسوب اور گلشن قاسمی کے اس چمن کو چار چاند لگادے۔آمین
آپ کی دعا کے ساتھ آمین کہتے ہیں

آٹوگراف سے یاد آیا کہ اب یہ روایت بھی تقریباً ختم ہو رہی ہے
کیوں کہ سوشل میڈیا پر اگر کسی مشہور یا پسندیدہ شخصیت نے چھوٹا سا جواب دیا تو آٹوگراف کی طرح اسے اپنی آئی ڈی کا سر ورق بنا دیا جاتا ہے
 
Top