مجلس گپ شپ

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
آمین۔آپ کو کیا ترقی نظر آئی ہمیں بھی بتلا ئیں ۔ منتظم اعلی ،ظل سبحانی فرمانروائے الغزالی سلطان عالی مقام جناب داؤ الرحمن کہتے ہیں ۔ الغزالی بے رونق ہو نے لگا ہے ۔ ہم کس کو سنائیں کوئی سننے والا نہیں ۔آپ ہی انھیں بتلاؤ۔
شاید جب میں پچھلی دفعہ آیا تھا اس وقت سوفٹ وئیر دوسرا تھا فورم اتنا اپڈیٹ نہیں تھا اب ماشاءاللہ اپڈیٹ ہوگیا اور زبردست نظر آرہاہے بہت احسن اقدام ہوا
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
سلطان عالی مقام ہماری سنیں تو ہم بتلائیں
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ایسا ہی ہونا چاہیے ہم اپنی زندگیوں کو فطرت کے مطابق گزارتے ہیں
ہنستے بھی ہیں اور روتے بھی ہیں
جہاں پڑھائی ہوتی ہے وہاں کھیل کود بھی
وقفہ دیا جاتا ہے ہر تعلیمی ادارے میں
یہاں ہم دوستانہ ماحول میں بات چیت کرتے ہیں گپ شپ لگا تے ہیں ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
اور جب گپ شپ ہوتی ہے تو پھر ہم روانی سے ایک دوسرے سے ہر معاملہ میں تبادلہ خیال بھی کرتے ہیں
یہ ایک اچھی روایت ہے
ہنسی مذاق ہمارے دین میں منع نہیں ہے
 

احمدچشتی

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
رکن
الحمداللہ پہلے کی بنسبت کافی رونق ہے ان شاءاللہ جلد پُررونق بھی ہو جائے گا
ابتداء ہوگئی ان شاءاللہ آگے اللہ کرم کرے گا
دولھا راجہ غائب ہیں اکیلے براتی کیا کریں گے۔ان کو تلاش کیا جائے۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
گپ شپ پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے اچھی تحریروں کا اشتراک کیا جائے تو ان شاء اللہ رونق بھی بڑھے گی اور سیکھنے سکھانے کا عمل بھی جاری رہے گا
گپ شپ کی لڑی فورم پر اس لئے بنائی گئی تھی کہ اکثر و بیشتر اصلاحی اور تعمیری تحریروں پر گپ شپ شروع ہو جاتی تھی جس سے اس تحریر کا مقصد فوت ہو جاتا تھا
 
Top