طیبہ کی فضاء اور

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
طیبہ کی فضاء اور

کونین میں کب ہے کوئی محبوب خدا اور
ایسا نہیں کوئی بھی محمد کے سوا اور

تھا یوں تو کرم اس کا ہر ایک نبی پر
محبوب کو بخشا گیا آئین وفا اور

دیدار کی خواہش نے کیا ہے مجھے بے چین
اس حال میں ہوتا ہے شہا درد سوا اور

جائے تو کہا ں جائے یہ بیمار محبت
ملتی نہیں دنیا میں کہیں خاک شفا اور

دربار میں ہیں آپ کے جنت کی بہاریں
بھارت کی ہوا اور ہے طیبہ کی فضا اور

دیدار کا طالب ہوا بے چین ہے طیبؔ
فرقت کا کچھ احوال بھی کہدینا صباء اور

سید مجیب طیب
 
Top