غزال

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
غزل
عشرت اللہ عشرت کولاری​

دو گھڑی کی یہ زندگی کیا ہے
درحقیقت یہ آدمی کیا ہے

فلسفہ ہے یہ جینے مرنے کا
گر سمجھتے ہنسی خوشی کیا ہے

کیوں رو ئیے بدل گئے سب کے
ورنہ ایسی بھی کجروی کیا ہے

آدمی آدمی سے جلتا ہے
خواہ مخواہ کی دشمنی کیا ہے

نہ سمجھ کو سمجھ نہیں آتی
وہ سمجھتا نہیں بدی کیا ہے

زہر پھیلا رہے ہو نفرت کا
ہم نہ سمجھے یہ دشمنی کیا ہے

مل چکا ہے سبق تبا ہی کا
کھو چکے سب ، بچا ابھی کیا ہے

آرتی ہم اتارنے والے
علم ہو گا یہ بندگی کیا ہے

تیری بخشی ہو ئی نصیحت ہے
ان کہی، آگہی ابھی کیا ہے ۔​
 
Top