گھریلو ٹوٹکے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
گھریلو ٹوٹکے​

طب نبوی میں ہے کہ شہد پلانے سے دست کی شکایت کا فور ہو جائے گی۔ *

جب کبھی ہری سبزیاں گھر لے آئیں تو،استعمال سے قبل ہی انھیں دھولیں۔یاد رکھیں دھونے کے فوری بعد ان سبزیوں کو محفوظ رکھنے کے عمل سے یہ سبزیاں سڑ جائیں گی۔

سبزیوں اور پھلوں کو ایک کور میں نہ رکھیں خصوصا سیب اور ہری پتیوں والی سبزیوں کو ۔کیونکہ اس سے پھل اور سبزیاں دونوں سڑ جائیں گی۔

کمسن بچوں میں پہلی بار دانت نکلنےسے قبل مسوڑھے پک جاتے ہیں ،شہد میں چٹکی بھر نمک مسوڑھوں پر مل دیا جائے تو کسی تکلیف کے بغیر دانت نکل آئیں گے ۔

دار چینی پیس کر اس کا لیپ پہشانی پر لگانے سے سر کا درد چلا جائے گا۔

نیم گرم پانی میں سرکہ یا عرق لیموں ملا لیں اور کچھ دیر اس پانی میں پیروں کو رکھنے کے بعد اس پانی سے ہی پیر دھولیں ،اس سے پیروں سےپسینہ آنے کی شکایت ختم ہو جائے گی۔

چہرہ پر پھنسی یا زخم لگنے سے برف کا ٹکڑا پھنسی پر رکھ دیں ، پھنسی چلی جائے گی۔

دودھ میں زیتون کا تیل ملا کر پینے سے چہرے پر نکھار آتا ہے ۔

خالص شہد میں دودھ کا مکچر بنا کرچہرے پر ملیں ،جلد صاف ہو جائے گی۔

کھانا کھانے کے دوران ٹی وی نہ دیکھیں اور نہ ہی مطالعہ کریں اس سے موٹاپا طاری ہو گا۔

سرکہ اور پانی سے تر کئے ہو ئے کپڑے میں گوشت رکھنے سے کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔

ڈائینگ ٹیبل کے قریب پو دینہ کی چند پتیاں رکھدیں تو مکھیاں قریب نہیں آئیں گی۔

کھیرا اور تربوز کھانے کے بعد پانی نہ پئیں ورنہ ہیضہ کا خدشہ ہے ۔

مچھلی اور انڈا ایک ساتھ کھانے سے گرمی پیدا ہوتی ہے ۔

کھانا کھاتے ہی سوجانے سے بہرے پن کی شکایت ہو سکتی ہے ۔

دن میں تین بار سے زائد نہ کھائیں۔

بھینڈی کا زیادہ استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے ۔

دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح وشام چہرے پر ملا جائے تو چہرے پر چمک آتی ہے ۔

اگر کھانا کھانے کے بعد پھل کھایا جائے تو دانتوں پر میل نہیں جمتی ۔

نمک اور شہد سے دانت صاف کیجئے ،دانت چمک اٹھیں گے۔

اگر کہنی پر میل م گئی ہو تو لیمو کو کاٹ کر اس کے آدھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں گھمائی ۔تمام میل لیموں پر آجائے گا اور کہنی بالکل صاف ہو جائے گی۔

ہاتھ جل جائے تو چونے کے پانی میں شکر گھول کر جلے ہو ئے مقام پر لگانے سے فورا آرام ہو جاتا ہے ۔
 
Top