کیا خوب آدمی تھے خدا مغفرت کرے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کیا خوب آدمی تھے خدا مغفرت کرے
محب الفقرا حضرت صوفی عبد الصمد صاحب خلیفہ ومجاز محب لامت حضرت شاہ اہل اللہ دامت فیوضہم ،طویل علالت کے بعد گذشتہ شب خالق حقیقی جا ملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
بعد نماز ظہر میسور قبرستان میں تدمین عمل میں آئے گی۔نماز جنازہ "عید گاہ بلال بنر گٹہ روڈ" میں ادا کی جائے گی۔
ابر رحمت ان کی مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
تما م قارئین سے گذارش ہے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کریں۔
جمعرات۔20 صفر المظفر 1442 ؁ھ بمطابق 8 ،اکتوبر 2020 ؁ء​
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے،کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 
Last edited by a moderator:

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اناللہ وانا الیہ راجعون
بہت ساری یادیں حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے وابستہ ہیں سفر حضر اب اللہ اللہ کس کس کو یاد کروں ۔حضرت پو لیس آفیسر تھے ۔پہلے حضرت مسیح اللہ خان جلا ل آبادی سے وابستہ ہوئے ۔مسیح الامت کے رحلت فرمانے کے بعد حضرت شاہ محمد اہل اللہ خلیفہ ومجاز مسیح الامت کے دامن فیض وابستہ ہو کر خلافت سےسر فراز ہو ئے۔اللہ غریق رحمت فرمائے۔آہ خانقاہ مسیحت کی رونقیں ختم ہو گئیں ۔اللہ اللہ کی بلند ہو نے والی صدائیں فضائے بسیط میں گم ہو گئیں ،نورانی مجالس اجڑ گئیں ۔رہے نام اللہ کا "کل من علیھا فان ویبقیٰ وجہ ربک ذو الجلال والاکرام"
 
Top